ETV Bharat / state

مسلمانوں میں تعلیمی شعور بہت ضروری: شاہ ثقلین میاں - مسلمانوں میں تعلیم میں کمی

ضلع بدایوں میں درگاہ شجاعت ککرالہ اور درگاہ شاہ شرافت بریلی شریف کے ذمہ دار، صوفی و سجادہ نشین شاہ ثقلین میاں نے مسلمانوں کو تعلیم، مذہبی امور، سیاسی محاذ اور آپسی بھائی چارے کے حوالے سے پیغام دیا ہے۔

مسلمانوں میں تعلیمی شعور بہت ضروری: شاہ ثقلین میاں

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 7:24 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں صوفی اور درگاہ شاہ شرافت بریلی و درگاہ شاہ شجاعت ککرالہ شریف کے سجادہ نشین و ذمہ دار حضرت شاہ محمد ثقلین میاں نے مسلمانوں کے نام اپنے پیغام میں تعلیم کی اہمیت، مذہب سے محبت و بیداری اور سیاسی محاذ پر صحیح افراد کا ساتھ دینے کی گزارش کی ہے۔

مسلمانوں میں تعلیمی شعور بہت ضروری: شاہ ثقلین میاں

تعلیم کے حوالے سے ثقلین میاں نے کہا کہ 'مسلمانوں کے حالات اور ان کی تنزلی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ تعلیم میں کمی ہے۔ اب تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اہل و عیال کو بہتر سے بہتر تعلیم دلانےکی کوشش کریں تاکہ تمام قوم پسماندگی اور جہالت کے اندھیرے سے باہر آسکے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'آج ساری اقوام جو ترقی یافتہ کہلاتی ہیں وہ تعلیم یافتہ ہیں اور اگر مسلمان اپنی ساری قوت تعلیم حاصل کرنے میں لگائے تو اسے بھی کامیابی ضرور حاصل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ 'اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس نے دنیا کے تمام علوم کو اپنے اندر سمیٹ لیا ہے، دنیا کے تمام علوم و تعلیم قرآن پاک سے ہیں اور یہ بات سائنسی تحقیق اور ریسرچوں سے بھی ثابت ہوئی ہے لیکن آج بہت سے مسلمانوں نے مذہب سے دوری بنا رکھی ہے۔

کورونا وبا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ثقلین میاں نے کہا کہ 'جہاں ایک طرف دوسرے مذاہب کے لوگ اپنے گزرنے والے افراد کی لاشوں کو اٹھانے سے بھی ڈرتے تھے وہیں مسلمانوں نے کم تعلیم ہونے کے باوجود بھی اپنے بہتر اخلاق اور کردار سے لوگوں کی مدد کی اور دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کی لاشوں کی آخری رسومات ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں: بدایوں: سوامی نرسنگھانند کو جیل بھیجنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ مسلمانوں کے آپسی لڑائی جھگڑوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمد ثقلین میاں کا کہنا تھا کہ 'مسلمانوں کو سیاسی طور پر بھی آگاہ رہنا چاہیے اور اپنے آپسی لڑائی جھگڑوں کو طول نہ دے کر ایسے لیڈر اور پارٹیوں کا ساتھ دینا چاہیے جو مسلمانوں کی ہمدرد اور انہیں فائدہ پہنچا سکیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.