ETV Bharat / state

بارہ بنکی: بائیک چوری کے الزام میں ایک شخص گرفتار

پولیس نے ایک ایسے اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کو نشے کی لت نے آٹو لفٹر بنا دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی نشان دہی پر 26 موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔

author img

By

Published : Jun 21, 2021, 4:55 PM IST

بارہ بنکی: بائک چوری کے الزام میں شخص گرفتار

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں گذشتہ روز پولیس نے ایک ایسے اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس کو نشے کی لت نے آٹو لفٹر بنا دیا تھا۔ پولیس نے اس کی نشان دہی پر 26 موٹر سائیکل برآمد کی ہیں۔

گرفتار ملزم بارہ بنکی کے علاوہ دیگر اضلاع سے بائک چوری کرکے گونڈہ، لکھنؤ کے مختلف علاقے میں سستی قیمتوں پر فروخت کرتا تھا۔

ویڈیو

اس ضمن میں ایڈشنل پولیس سپریٹینڈنٹ اودھیش سنگھ نے گرفتار شخص کے تعلق سے بتایا کہ گونڈہ ضلع کے کوڑیا تھانہ حلقے کے گدگدیاپور کا رہائشی چندن پرساد پاٹھک بی ایس سی (آئی ٹی) کے ساتھ ایم بی اے ڈگری یافتہ ہے وہ ریڈ بل اور بھارت لیور جیسی بڑی کمپنیوں میں ملازمت کر چکا ہے۔ فل وقت وہ لدھیانا میں اسٹال مشین کی رپیرنگ کا کام کرتا ہے۔ یہیں سے اسے مارفین پینے کی لت لگی گئی تھی۔

مارفین خریدنے کے لیے وہ بارہ بنکی کے ٹکرا گاؤں مسلسل آتا تھا، مارفین خریدنے سے قبل وہ بارہ بنکی، ایودھیا اور لکھنؤ سے ماسٹر کی کے ذریعہ موٹرسائیکل چراتا تھا اور مارفین خریدنے میں اسی گاڑی کا استعمال کرتا تھا، پھر وہ چوری کی موٹرسائیکل کو بہرائیچ ضلع کے وشیشرگنج تھانہ حلقے کے نیولاپور گاؤں میں جاکر 5-6 ہزار روپے میں فروخت کر دیتا تھا۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: انعامی شوٹر پولیس مدبھیڑ میں گرفتار

نیولاپور میں لدھیانا میں کام کرنے والے متعدد لوگ رہتے تھے اس لئے اس کی جوری کی بائک آسانی سے بک جاتی تھی۔

گزشتہ روز اس نے بارہ بنکی سے ایک موٹرسائیکل چوری کی، اس دوران اس کے چوتے کی تصوی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی جس کے بنیاد پر بارہ بنکی پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.