ETV Bharat / state

ڈبل ڈیکر ٹرین پٹری سے اتری - double decker latest news

لکھنؤ-آنند وہار ڈبل ڈیکر ٹرین کے دوڈبے مرادآباد کے قریب پٹڑی سے اتر گئے۔ اس حادثہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

ڈبل ڈیکر ٹرین پٹری سے اتری
author img

By

Published : Oct 6, 2019, 1:18 PM IST

Updated : Oct 6, 2019, 1:40 PM IST

لکھنؤ-آنند وہار ڈبل ڈیکر ٹرین دارالحکومت دہلی کے آنند وہار ٹرمنل سے لکھنؤ کے لیے روانہ ہوئی تھی

ابھی ٹرین مرادآباد کے قریب پہنچی ہی تھی کہ اس کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے۔

ڈبل ڈیکر ٹرین پٹری سے اتری

ٹرین کو فوری طور پرروک دیا گیا۔ کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ریل انتظامیہ کی جانب سے ٹرین کے پٹری سے اترنے کی تفتیشی جانچ چل رہی ہے اور ان وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ آیا ٹرین کس طرح پٹری سے نیچے اتری۔

اس وجہ سے مسافروں کے درمیان افرا تفری پھیل گئی، سارے مسافر بحفاظت باہر نکل آئے ۔

اترپردیش کے ضلع مرادآباد ریلوے اسٹیشن کے سامنے اتوار کو لکھنؤ سے دہلی کے آنند ویہار ٹرمنل جارہی لکھنؤ۔آنند ویہار ایکسپریس کا ایک ڈبہ پٹری سے اترگیا۔ اس حادثے میں فی الحالی کسی بھی قسم کے جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


ریلوے ذرائع نے بتایا کہ لکھنؤ جکشن سے صبح چار بجکر 55 منٹ پر آنند ویہار کے لئے روانہ ہوئی لکھنؤ۔آنند ویہا ڈبل ڈیکر ٹرین(12583) صبح دس بجے مرادآباد ریلوے یارڈ کے نزدیک حادثےکا شکار ہوگئی۔

ٹرین کی رفتار دھیمی ہونے اور ڈرائیور کی مستعدی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈبل ڈیکر ٹرین کا ایک ڈبہ پٹری سے اترے گئے ۔حادثے کی وجہ سے دہلی۔لکھنؤ ریلوے روٹ متأثر ہے اور کئی ٹرینوں کو فی الحال دیگر اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔

حادثے کا شکار ٹرین کے ڈبے کو درست کرنے کے لئے کرین منگا لی گئی ہے۔ ریلوے کےاعلی افسران اور تکنیکی ٹیم موقع پر موجود ہے۔
ٹرین کے ایک مسافر سنجیو تیاگی نے بتایا کہ ریل کی رفتار بے حد کم تھی کہ اسی درمیان ٹرین لہرا کر تیز جھٹکے کے ساتھ رک گئی ٹرین میں کئی مسافر اپنی سیٹ سے نیچے گر گئے حالانکہ کسی کو چوٹ نہیں آئی۔
قابل ذکر ہے کہ مرادآباد کے سامنے بریلی میں اتوار رات ہی ملٹری کی خصوصی مال گاڑی کے دو ڈبے پٹری سے اتر گئے تھے۔ 24 گھنٹوں کے اندر ٹرین کے دوسرے حادثے میں ریلوے انتظامیہ کافی حیران ہے۔حادثے کی جانچ کے احکامات جاری کئے گئے۔

Intro:Body:

मुरादाबाद: डबल डेकर ट्रेन के दो डिब्बे पटरी से उतरे, हादसे में कोई घायल नहीं, कटघर स्टेशन के पास उतरे ट्रेन के डिब्बे, आंनद विहार से लखनऊ जा रही थी ट्रेन, मौके पर रेलवे अधिकारी मौजूद, यात्रियों को डिब्बों से उतारा गया,


Conclusion:
Last Updated : Oct 6, 2019, 1:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.