ETV Bharat / state

کورونا جانچ کے لئے چلائی جائے گی ڈور ٹو ڈور مہم - کورونا جانچ

ہمیر پور میں کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ گھر گھر جا کر لوگوں کا کووڈ ٹیسٹ کیا جائے۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 8:29 PM IST

اترپردیش کے ضلع ہمیر پور میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے 'ڈور ٹو ڈور' جانچ کرانے کا حکم دیا ہے۔

یہ مہم پانچ جولائی تا 15 جولائی تک چلائی جائےگی۔ اس میں سبھی آنگن واڑی کارکنان، آشا بہووں کے ساتھ ساتھ پولیو پروگرام میں لگے طبی عملے کا تعاوان لیا جائےگا۔

چیف میدیکل افسر ڈاکٹر آر کے سچان نے منگل کو یہاں بتایا 'ضلع میں لگاتار کورونا وائرس کے مریض بڑھتے جارہے ہیں۔ اب ہر ایک شخص کی جانچ کرنے کے بعد انفیکشن پر کنٹرول حاصل کیا جاسکتا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'اس کے لئے ضلع میں جس قسم کے پلس پولیو پروگرم کے تحت مہم چلائی جارہی ہے اسی طرح سے اب پانچ جولائی تا 15جولائی تک ہر ایک گھر میں تھرمل اسکریننگ کے ذریعہ سے جانچ کرائی جائےگی۔ اگر کسی کو بخار یا دیگر کوئی شکایت ہوگی تو اسے فوراً ضلع اسپتال میں رکھی مشین سے جانچ کرائی جائےگی۔ اور وہ مثبت پایا جاتا ہے تو اس کو علاج کے لئے باندہ کے کووڈ اسپتال میں داخل کرایا جائےگا'۔
اتر پردیش میں کووڈ-19 سے اب تک 22 ہزار 828 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 672 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.