ETV Bharat / state

ڈی ایم نے سپلائی دفتر میں چھاپہ مارا - After the raid, DM Pulkat Kheri first looked at all the files and documents kept in the office, which found various errors. To which the DM also expressed his displeasure.

ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ڈی ایم پلکت کھرےکو مسلسل مل رہی شکایتوں کے بعد آج انہوں نے ضلع کے سپلائی دفتر میں چھاپا مارا ہے۔

ڈی ایم نے سپلائی دفتر میں چھاپہ مارا
author img

By

Published : Aug 28, 2019, 1:42 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:30 PM IST

ڈی ایم کی اس کارروائی کے بعد محکمہ میں افراتفری مچ گئی۔ سپلائی دفتر کے ملازم سے لے کر افسر تک بےچین نظر آئے۔

دراصل لمبے وقت سے سپلائی دفتر کی کئی طرح کی شکایتیں ڈی ایم تک پہنچ رہی تھیں۔ کچھ شکایتیں لوکوانی کے ذریعے، کچھ شکایت آئی جی آر ایس کے ذریعے تو کچھ شکایتیں نجی طور پر عوام کی طرف سے ڈی ایم تک پہنچی تھیں۔

ان شکایتوں میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح سپلائی دفتر کے ملازم حکومت کی طرف سے ملنے والے سرکاری اناج کو عوام تک پہنچنے سے روکتے ہیں۔ بے بنیاد طریقے سے تمام خامیاں دکھا کر لوگوں کے یونٹ کم کر دئے جاتے ہیں اور ان کے حق کا اناج کا بندر بانٹ ہو جاتا ہے۔

ڈی ایم پلکت کھرے نے چھاپہ ڈالنے کے بعد سب سے پہلے دفتر میں رکھی تمام فائلوں اور دستاویزوں کو باریکی سے دیکھا جس میں کئی طرح کی خامیاں پائی گئیں۔ جس پر ڈی ایم نے ناراضگی بھی ظاہر کی۔

ڈی ایم نے سپلائی دفتر میں چھاپہ مارا

اس کے علاوہ ڈی ایم جیسے ہی سپلائی دفتر میں داخل ہوئے تمام دلال بھی وہاں پر دکھے جو صبح سے شام تک دفتر کے تمام کاموں میں دخل اندازی کرتے ہیں اور دفتر کے ملازموں کے لئے بدعنوانی کو بڑھاوا دیتے ہیں۔

ڈی ایم کے اچانک سپلائی دفتر پہنچنے کے بعد محکمے میں بیچینی سی نظر آئی۔ افسر تک سہمے نظر آئے اور وہاں پر کام کر رہے تمام دلال ادھر ادھر بھاگتے نظر آئے۔ یہ بے چینی شاید اس لیے اور بڑھ گئی کیونکہ عوام کی طرف سے محکمہ کے لیے لگائے گئے الزام سچ ثابت ہوتے نظر آ رہے تھے۔

ڈی ایم کی ناراضگی کے بعد افسر سہمے ضرور ہیں لیکن اس کا کتنا اثر آنے والے وقت میں دکھے گا اور عوام کی کتنی شکایت دور ہو پاتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Intro:لمبے وقفے سے برابر مل رہی شکایتوں کے بعد آج ڈی ایم ہردوئی پلکت کھرے نے ڈسٹرکٹ سپلائی دفتر میں چھاپا مارا ہے_ ڈیم کی اس کارروائی کے بعد محکمہ میں عجیب سا ماحول دیکھنے کو ملا _ سپلائی دفتر کے ملازم سے لے کر افسر تک بےچین دکھے_Body:دراصل لمبے وقت سے سپلائی دفتر کی تمام شکایتیں ڈی ایم تک پہنچ رہی تھی، کچھ شکایتیں لوکوانی کے ذریعے، کچھ شکایت آئ جی آر ایس کے ذریعے، تو کچھ شکایتیں پرسنلی طور پر عوام کی طرف سے ڈی ایم تک پہنچی تھی _ ان شکایتوں میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح سپلائی دفتر کے ملازم حکومت کی طرف سے ملنے والے سرکاری اناج کو عوام تک پہنچنے سے روکتے ہیں_ اور بے بنیاد طریقے سے تمام خامیاں دکھا کر لوگوں کے یونٹ کم کر دیے جاتے ہیں اور ان کے حق کا اناج کا بندر بانٹ ہو جاتا ہے_ ڈی ایم پلکیت کھرے نے چھپا ڈالنے کے بعد سب سے پہلے دفتر میں رکھیں تمام فائلوں اور دستاویزوں کو باریکی سے کھنگالا جس میں کئی طرح کی خامیاں بھی ملی، جس کو لیکر ڈی ایم نے ناراضگی بھی ظاہر کی_ اس کے علاوہ ڈی ایم جیسے ہی سپلائی دفتر میں داخل ہوئے تمام دلال بھی وہاں پر دکھ جو صبح سے شام تک دفتر کے تمام کاموں میں دخل اندازی کرتے ہیں اور دفتر کے ملازموں کے لیے کرپشن کو بڑھاوا دیتے ہیں_Conclusion:ڈی ایم کے اچانک سپلائی دفتر پہنچنے کے بعد محکمے میں بیچینی سی نظر آئ _ افسر تک سہمے نظر آئے اور وہاں پر کام کر رہے تمام دلال ادھر ادھر بھاگتے نظر اے، یہ بے چینی شاید اس لیے اور بڑھ گئی کیونکی عوام کی طرف سے محکمہ کے لیے لگائے گئے الزام ثابت ہوتے نظر آ رہے تھے ، ڈی ایم کی ناراضگی کے بعد افسر سہمے ضرور ہیں لیکن اس کا کتنا اثر آنے والے وقت میں دیکھے گا، اور عوام کی کتنی شکایت دور ہو پاتی ہیں یہ تو آنے والا وقت ہی طے کرے گا _
Last Updated : Sep 28, 2019, 2:30 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.