نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے شہرنوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں رہنے والے چار نوجوانوں نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں کامیابی حاصل کرکے ضلع کا نام روشن کیا۔ سب سے پہلے گوتم بدھ نگر کی پولس کمشنر لکشمی سنگھ نے ان چار نوجوانوں کو مبارکباد دی۔ اس کے بعد نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ریتو مہیشوری نے امیدواروں کو اپنے دفتر میں بلا کر مبارکباد دی اور ان کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،وہیں آج گوتم بدھ نگر نوئیڈا کے ڈی ایم منیش کمار ورما نے چاروں امیدواروں کو اپنے دفتر بلایا اور ان سے ملاقات کی۔ منیش کمار ورما نے ان چار طالب علموں کو انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس )میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
اس دوران ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے چاروں کو نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے نہ صرف اپنے آبائی ضلع بلکہ نوئیڈا کا نام روشن کیا ہے، آپ کہیں کے بھی رہنے والے ہوں، لیکن آپ نے نوئیڈا میں رہ کر تعلیم حاصل کی ہے۔ -اتر پردیش کا ہائی ٹیک سٹی نوئیڈا میں رہ کر تعلیم حاصل کی اور آپ نے کامیابی کا جھنڈا لہرایا ہے، یہ نوئیڈا شہر کے لیے بڑے فخر کی بات ہے میں آپ سب کو مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔"
مزید پڑھیں:UPSC CSE 2021: یو پی ایس سی امتحان میں کامیاب ہونے والے مسلم امیداروں کی فہرست
ایشیتا کشور، خود پڑھ کر ٹاپر بنیں
ایشیتا کشور نے دہلی کے ایئر فورس بال بھارتی اسکول سے 12ویں تک تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ ایک ذہین طالبہ تھی۔ انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے مشہور شری رام کالج آف کامرس میں داخلہ لیا۔ اکنامکس میں گریجویشن کرنے کے بعد ایشیتا کشور نے ایک نامور کمپنی میں کام کیا۔ ایشیتا نے اپنی تیسری کوشش میں یہ شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ میری والدہ کو جاتا ہے۔ ان کی محنت اور تعاون کی وجہ سے آج میں نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ ایشیتا نے مزید کہا، "جو لوگ مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں، انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔بس محنت کریں ۔کامیابی ضرور ملے گی۔
United Public Service Commission نوئیڈا کے چار آئی اے ایس کوالیفائرس سے ڈی ایم کی ملاقات - نوئیڈا خبر
ملک کے باوقار اور مشکل امتحانات میں سے ایک امتحان یو پی ایس سی کے رزلٹ میں نوئیڈا شہر کے چار نوجوانوں نے کامیابی حاصل کی۔