اترپردیش کے ضلع جونپور میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ناتھو پور گاؤں میں کرائے گئے کاموں میں مالی بے ضابطگیوں و دھاندھلی کی شکایت صحیح پائے جانے پر گرام پردھان اور گرام سکریٹری کو غبن کی رقم وصول کیے جانے کے ساتھ پردھان کو عہدے سے برخاست کردیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرکونی ڈیولپمنٹ بلاک کے ناتھو پور گاؤں میں پردھان کے ذریعہ کرائے گئے کاموں میں بے ضابطگی ودھاندھلی کے سلسلے میں گاؤں کے برجیش شکلا و کچھ دیگر لوگوں نے شکایت کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس معاملے کی جانچ لینڈ پروٹکشن افسر کے ذریعہ کرائی گئی تھی۔ جانچ میں گڑبڑی ملنے اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے گرام پردھان کو ان کے عہدے سے برخاست کرتے ہوئے ان سے ایک لاکھ 95 ہزار 633 روپے اور سکریٹری سے 97 ہزار 893 روپے وصولنے کی ہدایت دی ہے۔
اس معاملے میں کل تین لاکھ 91 ہزار 267 روپئے کے دھاندھلی پائی گئی تھی۔