ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک طلاق شدہ خاتون کا بے رحمی سے قتل کردنیے کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے، میرٹھ کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کے شیام نگر میں کرائے کے مکان میں رہنے والی سائمہ نام کی خاتون جب اپنی بیٹی کے ساتھ رہتی تھی،گزشتہ دنوں جب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھی تھی اسی وقت اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا،موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ریفر کر دیا ہے،پولیس معاملہ کی تحقیات کر ہی ہے۔
Woman Shot Dead by Unknown Persons in UP’s Meerut
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ علاقہ میں منگل کی صبح ایک 30 سالہ خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کرائے کے مکان میں مقیم تھی، پڑوسی کے مطابق اس نے دیکھا کہ 7 سالہ بیٹی اپنی مردہ ماں کی گود میں سو رہی تھی،انہوں نے بتایا کہ خاتون کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ لیساڈیگیٹ کے شیام نگر ساکن صائمہ کی شادی 2014 میں صدیق نگر کے شہزاد کے ساتھ ہوئی تھی۔ ایک سال قبل خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی، خاتون کی ایک 7 سالہ بیٹی ہے۔ کچھ عرصہ سے یہ خاتون اپنی والدہ سائرہ کے ساتھ شیام نگر میں حاجی شوکت کے مکان پر کرائے پر رہ رہی تھی۔
مزید پڑھیں:Husband Kills Wife in Meerut: میرٹھ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل
پولیس افسران کا کہنا ہے خاتون کے قتل کے معاملہ تحقیقات کر رہے ہیں۔ پڑوسی او راس عمارت کے دیگر کرایہ دار بھی شک کے دائرے میں ہیں، لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ جلد ہی پولیس واقعے کا انکشاف کرے گی۔