ETV Bharat / state

بریلی میں نائٹ کرفیو

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور صحت محکمہ نے احتیاط کے طور پر پابندیاں شروع کر دی ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے رات کا کرفیو نافذ کیا ہے تو محکمہ صحت نے لوگوں سے کورونا وائرس کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا الرٹ جاری کیا ہے

بریلی میں نائٹ کرفیو
بریلی میں نائٹ کرفیو
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 10:44 AM IST

اترپردیش کے بریلی میں ضلع مجسٹریٹ نتیش کمار نے 'نائٹ کرفیو' نافذ کر دیا ہے۔ اب رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک سڑکوں پر کسی بھی طرح کی آمد و رفت مکمل طور پر پابندی رہےگی۔ اس دوران بغیر کسی جائز وجہ کے گھر سے باہر نکلنے کو قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جائےگا اور ایسا کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

بریلی میں نائٹ کرفیو

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور صحت محکمہ نے احتیاط کے طور پر پابندیاں شروع کر دی ہیں۔ ضلع انتظامیہ نےنائٹ کرفیو نافذ کیا ہے تو محکمہ صحت نے لوگوں سے کورونا وائرس کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو الرٹ جاری کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے پولیس محکمہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات نو بجے کے بعد سڑک پر نکلنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ حالانکہ ضلع انتظامیہ نے رات کا کرفیو صرف بلدیاتی علاقے میں ہی نافذ رہےگا۔ ابھی دیہی علاقوں کو اس نفاذ سے باہر رکھا گیا ہے۔ فی الحال یہ نظام 20 اپریل تک نافذ رہےگا۔ضلع انتظامیہ نے رات کے کرفیو یعنی 'نائٹ کرفیو' میں عوام کے لیے تمام رعایات بھی فراہم کرائی ہیں۔

اس کے لیے باقاعدہ ایک نوٹ جاری کرکے افسران کو رعایت پر عمل کرانے کی ہدایت دی ہے۔

01۔۔ نیشنل اور سٹیٹ ہائیوے پر گاڑیوں اور لوگوں کی آمد و رفت پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

02۔۔ ضروری اشیاء میں دوائی، سبزی، پھل، رسوئی گیس وغیرہ کے لانے اور لے جانے پر بھی کوئی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

03۔۔ نائٹ شفٹ کے سرکاری اور غیر سرکاری ملازمین، اہلکار اور ضروری اشیاء، گھریلو سامان کی ڈیلیوری سے متعلق پرائویٹ ملازمین کو بھی آمد و رفت میں مکمل طور پر رعایت ملےگی۔

04۔۔ ریلوے اسٹیشن، بس اسٹیشن، ایئرپورٹ پر آمد و رفت کرنے والے تمام افراد کو بھی پابندی سے باہر رکھا گیا ہے۔ ریل، بس اور پرواز کا ٹکٹ سفر کی تاریخ پاس کی جگہ کام کرےگا۔

05۔۔ سبزی منڈی میں ہونے والے تھوک تجارت کا سارا کاروبار اپنے وقت کے مطابق ہی جاری رہےگا اور ہولسیل پھل، سبزی خرید فروخت کے لیے ہونے والی آمد و رفت بھی تمام پابندیوں سے آزاد رہےگی۔

06۔۔ سی این جی، پی این جی، ایل پی جی اور پیٹرول پمپ ہمیشہ کی طرح ہی کھلے رہیں گے۔

07۔۔ انڈسٹری اور فیکٹری کورونا کی گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے اپنے روزانہ کی طرح ہی چلتی رہیں گی۔ ان میں کام کرنے والے تمام اہلکاروں کو نائٹ شفٹ میں کام کرنے کے لیئے آئی کارڈ دکھانے پر آمد و رفت کی اجازت دی جائےگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.