مرادآباد کے تھانہ مغل پورہ علاقے کے رام گنگا ندی کے کنارے بسے لوگوں کے تقریبا پچاس سے ساٹھ گھروں پر انتظامیہ نے بلڈوزر چلا دیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سٹی مجسٹریٹ ایم پی سنگھ نے بتایا کہ پانی کے خطرے کی وجہ سے مکانوں پر بلڈوزر چلا گیا۔
مکان مالکوں نے بتایا کہ انہیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اور نہ ہی ضلع انتظامیہ کی طرف سے کوئی اطلاع دی گئی۔ اچانک ہی ہمارے مکانوں پر بلڈوزر چلا کر گرا دیا گیا۔ ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ اب یہ لوگ کہاں جائیں گے جو اب بے گھر ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: