ضلع کے وزیر انچارج دارہ سنگھ چوہان نے 247 میں سے 5 معاون اساتذہ کو این آئی سی میں تقرری نامہ تقسیم کیا۔ اس کے بعد باقی منتخب ٹیچرس کو لکھنؤ پبلک اسکول میں تقرری نامہ تقسیم کیا گیا۔
این آئی سی کی عمارت میں رکن پارلیمان اوپیندر سنگھ راوت، رکن اسمبلی بیج ناتھ راوت، شرد اوستھی اور ستیش شرما کے علاوہ تمام اعلیٰ افسران کی موجودگی میں ضلع کے وزیر انچارج نے نو منتخب 5 معاون ٹیچرس کو تقرری نامہ دیا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام اضلاع کے نو منتخب ٹیچرس کے ساتھ آن لائن مباحثہ کیا۔ اور ان سے امید کی کہ وہ تعلیمی میعار کو درست کرنے میں مدد کریں گے۔
نو منتخب ٹیچرس تقرری نامہ حاصل کرنے کے بعد کافی خوش نظر آئے۔ انہوں نے اعتماد کرایا کہ وہ وزیراعلیٰ کی امیدوں پر کھرا اتریں گے اور تعلیمی میعار کو درست کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔
وہیں وزیر انچارج دارا سنگھ چوہان نے امید ظاہر کی کہ ان اہل اساتذہ کے آنے سے تعلیمی میعار ضرور بہتر ہوگا۔