ETV Bharat / state

UP Municipal Elections 2023 بارہ بنکی میں ٹکٹ تقسیم کے حوالے سے بی جے پی میں ناراضگی - یوپی بلدیاتی انتخابات 2023

بارہ بنکی میں بلدیاتی انتخاب میں بی جے پی سے ٹکٹ نہیں ملنے پر بی جے پی کارکنوں نے ضلع دفتر پر احتجاج کیا۔ یوپی میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ 4 مئی کو پہلے اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 11 مئی کو ہوگی جبکہ نتائج 13 مئی کو آئیں گے۔ Dissatisfaction in BJP in Barabanki

بارہ بنکی میں ٹکٹ تقسیم کے حوالے سے بی جے پی میں ناراضگی

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 10:38 AM IST

بارہ بنکی: ریاست اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ سے منسلک بارہ بنکی میں بلدیاتی انتخاب میں ٹکٹ تقسیم پر گھپلے بازی کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی کارکنوں نے ضلع دفتر پر احتجاج کیا۔ اس درمیان ایک کارکن نے جلنے والا مادہ خود پر ڈال کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں اتوار دیر شام بی جے پی دفتر میں افراتفری کا ماحول تھا۔ میونسپل کارپوریشن میں ٹکٹ اعلان کے بعد کارکنوں کے درمیان مایوسی دیکھی گئی۔ اس درمیان محلہ مخدوم پور کے بی جے پی کارکن ترون نامی ایک نوجوان نے جلنے والی اشیاء ڈال کر خودکشی کی کوشش کی لیکن مقامی افراد کی کوششوں سے اسے بچا لیا گیا۔

ترون نے الزام لگایا کہ ضلع کمیٹی نے پیسے لے کر ٹکٹ فروخت کئے ہیں۔ اسی طرح رسولپور وارڈ سے لگاتار تین بار بی جے پی کے ٹکٹ پر جیت درج کرنے والے گوندا کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا۔ کئی دیگر وارڈ کے کارکن بھی پارٹی کمیٹی سے ناراض ہے۔ واقعہ کے وقت دفتر میں ایم پی اپیندر راوت و ضلع انچارج سمیت دیگر لیڈران و کارکنان موجود تھے۔ کارکنان نے اسے مائل اشیاء ڈالتے ہوئے دیکھ دوڑ کر پکڑ لیا۔ہنگامے کے درمیان بی جے پی ضلع صڈر ششانک کسمیش نے کارکنوں کو سمجھایا بجھایا۔ موقع پر پولیس نے بھی پہنچ گئی۔ کچھ دیر بعد معاملہ پرامن کرایا جاسکا۔ وہیں سنت کبیر نگر میں بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد خاتون امیدوار آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں اتر گئیں ہیں۔ خاتون امیدوار نے بی جے پی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ یوپی میں بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ 4 مئی کو پہلے اور دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 11 مئی کو ہوگی جبکہ نتائج 13 مئی کو آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: UP Municipal Elections بی جے پی نے 300 سے زیادہ مسلمانوں کو ٹکٹ دیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.