ETV Bharat / state

دہلی سے وارانسی کے درمیان ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر تبادلہ خیال - delhi to varanasi rail project

نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس دوران انہوں نے دہلی سے وارانسی کے درمیان ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

دہلی سے وارانسی کے درمیان ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر تبادلہ خیال

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 5:56 PM IST

اترپردیش کے نوئیڈا میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ فنانس اینڈ ریونیو دیواکر سنگھ نے آج کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے عہدیداروں سے دہلی سے وارانسی کے درمیان ہائی اسپیڈ ریل منصوبے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت ضلع گوتم بدھ نگر اور نوئیڈا کو بلٹ ٹرین کا تحفہ ملے گا۔

وہیں دہلی، وارانسی ہائی اسپیڈ ریل پروجیکٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ قومی راجدھانی دہلی، نوئیڈا، جیور، متھرا، آگرہ اٹاوا، قنوج، لکھنؤ اور رائے بریلی ہوتے ہوئے وارانسی پہنچے گی۔

مزید پڑھیں:

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے غرض سے جن کاشتکاروں کی زمین اس منصوبے کے تحت آرہی ہے ان کو باہمی معاہدے کی بنیاد پر اراضی کی خریداری کی کارروائی میں تیزی لائی جائے گی۔ تاکہ جلد اس منصوبے کو ضلع میں شروع کیا جاسکے۔

منعقدہ اجلاس میں نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ کچھ کسانوں نے بھی حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.