ETV Bharat / state

دیوبند: فریقین میں خونی تصادم، پولیس فورس تعینات - تھانہ انچارج اشوک سولنکی

دیوبند کے قریبی گاؤں ساکھن میں معمولی کہا سنی کے بعد دو فریق آمنے سامنے آگئے اور زبردست پتھراؤ و فائرنگ ہوئی۔ جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی، تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ میں بھی افراتفری مچ گئی۔ آناً فاناً میں سی او اور تھانہ انچارج پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور حالات قابو میں کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔

Deoband: Bloody clash between the two sides, police force deployed
دیوبند: فریقین میں خونی تصادم، پولیس فورس تعینات
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 4:59 PM IST

تفصیل کے مطابق دیوبند کے قریبی گاؤں ساکھن کلاں کے رہنے والے پنکج نام کے ایک شخص نے گاؤں سے باہر دودھ کی ڈیری کھول رکھی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دیر رات گاؤں کے ہی رہنے والے دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے کچھ نوجوان اس کی ڈیری کے پاس شراب پی رہے تھے۔ الزام ہے کہ پنکج نے جب مذکورہ نوجوانوں کو شراب پینے سے منع کیا تو دونوں میں کہا سنی ہوگئی اور دیکھتے دیکھتے یہ معاملہ مارپیٹ تک پہنچ گیا۔

دیوبند: فریقین میں خونی تصادم، پولیس فورس تعینات

اطلاع ملنے پر دیر رات موقع پر پہنچی پولیس دونوں فریق کے دو افراد کو دیوبند کوتوالی لے آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ آج علی الصبح اسی بات سے ناراض دلت طبقے سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے جمع ہوکر پنکج اور ان کے اہل خانہ پر حملہ کردیا۔

اس دوران بھیڑ میں شامل کچھ نوجوانوں نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پتھراؤ شروع کردیا۔ جس سے پورے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی۔

دوبارہ تصادم کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے تھانہ انچارج اشوک سولنکی نے حالات قابو میں کرتے ہوئے کچھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ امن وامان قائم رکھنے کے لئے گاؤں میں فی الحال پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔

Deoband: Bloody clash between the two sides, police force deployed
دیوبند: فریقین میں خونی تصادم، پولیس فورس تعینات

اس سلسلے میں تھانہ انچارج اشوک سولنکی نے بتایا کہ اس واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ قائم کیا جارہا ہے، حالات خراب کرنے والوں سے سختی کے ساتھ پیش آیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.