لکھنو: اترپردیش حکومت اور محکمہ صحت کی تمام تر کوششوں کے باوجود ریاست کے بیشتر اضلاع میں ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک طور پر اضافہ ہوا۔ڈینگی کے قہر پر قابو پانے میں ناکامی کے سبب اپوزیشن جماعتوں نے ریاستی حکومت کی جم کر تنقید کی ۔Dengue Cases Spiral Several Districts In Uttar Pradesh
سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔ اس کے بعد نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے اعداد شمار جاری کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ برس کے مقابلے اس سال ڈینگی کے کیسز کی تعداد بہت کم ہے۔حکومت کی کوششوں کے سبب ڈیمگی کے قہر پرجلد قابو پانے کا دعویٰ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Dengue Cases مظفر نگر میں ڈینگو کی دستک, 44 کیسز کی تصدیق
انہوں نے کہا کہ سال 2021 میں 29750 سے زیادہ معاملے رپورٹ ہوئیں جبکہ رواں برس 7134 ڈینگی کے مریض سامنے آئے ہیں۔ رواں برس ریاست کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں پریاگ راج میں 1171، لکھنو میں 1058، غازی آباد میں 513، اجودھیا میں 458 اور جونپور میں ڈینگو کے 371 معاملے سامنے آئے ہیں۔
نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں 37374527 گھروں کا دورہ کیا گیا ہے جس میں کل 35450856 کنٹینرس کی جانچ کی گئی ہے اور 8775 لوگوں کو مچھروں سے پیدا ہونے والے حالات کا پتہ لگانے کے لئے نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ریاست کے 29 اضلاع میں کل 52 علیحدگی یونٹ قائم کئے گئے ۔ہر ضلع کے 02 ڈاکٹروں کو ڈینگی ٹریٹمنٹ پروٹوکول کے حوالے سے ریاستی سطح پر تربیت دی گئی ہے۔Dengue Cases Spiral Several Districts In Uttar Pradesh