اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ہفتہ کو سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے یوم منڈل منایا۔ اس موقع پر پارٹی کے ضلع دفتر پر خاص پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ موقع پر صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کے حوالے کیا گیا۔ جس میں منڈل کمیشن کی سفارشات کو نافذ کرنے اور ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کیا گیا۔
واضح ہو کہ وی پی منڈل نے 7 اگست کو ہی اپنی تمام سفارشات حکومت کو دی تھیں، جس میں او بی سی طبقے کی فلاح بہبود کے لئے اقدام بتائے گئے تھے۔ اس لئے 7 اگست کو یوم منڈل کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع سماجوادی پارٹی کے کے ضلع صدر حافظ ایاز احمد نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے آئین کے بنیادی روح سے کھلواڑ کرتے ہوئے ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ اس لئے پارٹی کے او بی سی محکمے کی جانب سے 7 مطالبات کا میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو دیا گیا ہے۔ جس میں منڈل کمیکشن کی تمام سفارشات کو مکمل طور سے نافذ کرنے کے ساتھ ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ آبادی کے مطابق سب کو حصہ داری دینے کی مانگ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: سماجوادی پارٹی نے مشعل جلوس نکالا