ETV Bharat / state

مرادآباد: 4000 اردو ٹیچرز کی بھرتی مکمل کرنے کا مطالبہ - اترپردیش نیوز

اترپردیش میں اکھلیش حکومت کے دوران 16500 ٹیچروں کی بھرتی نکلی تھیں، جس میں چار ہزار اسامیاں اردو ٹیچروں کے لیے مختص تھیں۔ لیکن ان اردوں ٹیچروں کی بھرتی نہیں ہوئی، جس کو لے کر سماج وادی پارٹی نے مطالبہ کیا کہ ان کی جوائننگ کی جائے۔

سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی پرویز علی
سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی پرویز علی
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 9:48 PM IST

سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی پرویز علی نے یوگی حکومت سے 4000 اردو ٹیچرز کی بھرتی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ سماج وادی پارٹی کے حکومت کے دوران اس وقت کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے قریب 16500 ٹیچروں کی بھرتی نکالی تھی، جس میں سے 4000 اسامیاں اردو ٹیچروں کے لیے مختص کی گئی تھیں۔

دیکھیں ویڈیو

اس وقت تقریباً بھرتی مکمل ہونے والی تھی لیکن انتخابی تاریخ طے ہو جانے سے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو جانے سے انتخاب مکمل ہو گیا۔

انتخاب مکمل ہو نے کے بعد سبھی ٹیچروں کی جوائننگ کرادی گئی، صرف 4000 اردو ٹیچروں کو چھوڑ کر۔

اس سلسلے میں ضلع امروہہ سے موجودہ سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے اور ریاستی سابق تعلیمی وزیر محبوب علی نے ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمورنڈم بھیج کر حکومت سے مانگ کی ہے کہ سنہ 2016 میں 16460 اسسٹننٹ ٹیچروں کی بھرتی ہوئی تھی۔

جس میں 12460 اسسٹنٹ ٹیچروں کی بھرتی پوری کر لی گئی تھی، لیکن 4000 عہدوں پر اردو ٹیچروں کے لیے 22 اور 23مارچ سنہ 2017 کو اردو ٹیچروں کی کاؤنسلنگ کی جانی تھی، لیکن اس بھرتی پر کورٹ کا اسٹے آنے کے بعد پابندی لگ گئی تھی۔

چار ہزار اردو ٹیچر کی بھرتی کی پوری کرنے کی مانگ کرتے ہوئے سابق ریاستی تعلیمی وزیر محبوب علی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدیتیہ ناتھ سے اس بھرتی کو پورا کرنے کی مانگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.