ETV Bharat / state

مرادآباد میں کورونا کیسز میں کمی: وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ

وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ آج کورونا مریضوں کا جائزہ لینے مرادآباد پہنچے جہاں انہوں نے کووڈ کمانڈ کنٹرول سینٹر کا معائنہ کیا اور کورونا مثبت مریضوں سے بات چیت کی۔

مرادآباد میں کورونا کے مریضوں میں کمی
مرادآباد میں کورونا کے مریضوں میں کمی
author img

By

Published : May 28, 2021, 11:24 AM IST

اترپردیش حکومت میں کابینہ کے وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ آج کورونا مریضوں کا جائزہ لینے مرادآباد پہنچے جہاں انہوں نے کووڈ کمانڈ کنٹرول سینٹر کا معائنہ کیا اور کورونا مثبت مریضوں سے بات چیت کی۔

اس دوران ریاستی وزیر نے کہا کہ مرادآباد میں کووڈ کمانڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے کورونا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کو اترپردیش میں کل تین لاکھ دس ہزار سات سو تراسی کورونا مثبت کیس تھے جو اب گھٹ کر 84 ہزار 880 رہ گئے ہیں تقریباً دو لاکھ 25 ہزار کیسوں میں کمی آئی ہے۔

ریاستی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آج ضلع مرادآباد کے دیگر ہسپتالوں میں خالی بیڈ کی جانکاری لینی ہے تو کووڈ کمانڈ کنٹرول سینٹر سے لے سکتے ہیں۔

ویڈیو

آگے انہوں نے کہا کہ اب کسی بھی مریض کو پریشانیوں کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا اب میڈیکل کی ٹیم دواؤں کے ساتھ مریضوں کے گھر پہنچے گی اور کورونا متاثرہ لوگوں کا علاج کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.