نوئیڈا گوتم بدھ نگر میں آج کورونا وائرس کے معاملے میں عافیت رہی۔کل کے 206 کورونا معاملے کے مقابلے آج 134 کورونا معاملے سامنے آئے ہیں ۔کئی دنوں سے نوئیڈا میں 200 سے زائد کورونا معاملے سامنے آرہے تھے۔
۔ساتھ ہی ایک اچھی بات یہ رہی کہ 271 مریض صحتیاب ہو کر آج فارغ بھی ہوئے۔اس طرح اب تک ضلع میں 9127 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ابھی بھی 1868 مریض ضلع کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 48 ہے۔