ETV Bharat / state

مظفرنگر میں انکاؤنٹر کے دوران دو شاطر چور گرفتار - دو شاطر لٹیرے گرفتار

Muzaffarnagar Police Arrest Two Miscreants مظفرنگر کے بڈھانہ علاقے میں پولیس اور بدمعاشوں کے درمیان مسلسل آٹھ گھنٹے تک چلے انکاؤنٹر میں دو شرپسند ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جبکہ دو شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے دو شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔

مظفرنگر میں مسلسل آٹھ گھنٹے تک چلے لائیو انکاؤنٹر،دو شاطر لٹیرے گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 1:48 PM IST

مظفرنگر میں مسلسل آٹھ گھنٹے تک چلے لائیو انکاؤنٹر،دو شاطر لٹیرے گرفتار

مظفر نگر:ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر کی پولیس نے آٹھ گھنٹوں تک انکاونٹر کے بعد دو شرپسندوں کو گرفتار کرلیا۔بدمعاشوں کے قبضے سے غازی آباد سے لوٹی گئی ہونڈا امیز کار اور اسلحہ برآمد کیا مظفّر نگر ایس ایس پی نے پولیس ٹیم کو 10 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔

پولیس لائنز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایس ایس پی ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ 9 جنوری کو ہونڈا امیز کار میں سوار بدمعاشوں نے بدھانہ تھانہ کے علاقے کاسروا گاؤں شاہ پور کے رہائشی رشید ولد ادریس سے لفٹ دینے کے بہانے 45 ہزار روپے اور ایک موبائل فون لوٹ لیا تھا۔ ایس پی دیہات سنجے کمار کی قیادت میں ایس او جی سمیت چار ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

پولیس کو جمعہ کی شام اطلاع ملی تھی کہ جس کار میں انہوں نے یہ جرم کیا تھا۔ اس میں سفر کرنے والے بدمعاش کوئی اور بڑی واردات کو انجام دینے کے لیے دوبارہ بدھانہ آ رہے ہیں۔ پولیس نے ہونڈا امیز کار کو کرلسی نہر کے قریب رکنے کا اشارہ کیا تو بدمعاش پولیس ٹیم پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے لگے۔

پولس نے شرپسندوں کو گھیر لیا اور جوابی کارروائی میں ایک بدمعاش دیپک عرف پپو ولد گوری ضلع باغپت ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ تین بدمعاش گنے کے کھیت میں چھپ گئے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے باقی شرپسندوں کو پکڑنے کے لیے صبح تک سرچ لائٹس کی مدد سے کومبنگ آپریشن کیا اور ایک اور بدمعاش چاند عرف چھوٹو عرف ببلو ساکن کانشیرام کالونی تھانہ بڈوٹ ضلع باغپت بھی زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتیہ کسان یونین ایراجنیتک کی کسان ترنگا یاترا

ایس ایس پی نے کہا کہ ہونڈا امیز کار جس میں بدمعاشوں نے لوٹ کے واردات کو انجام دیا تھا اسے بدمعاشوں نے 8 جنوری کو غازی آباد ضلع سے چوری کی تھی اسی کار سے ہریدوار کے بدرآباد، باغپت، شاملی اور مظفر نگر اضلاع اور کئی دیگر مقامات پر پانچ دنوں میں لوٹ کی آٹھ وارداتیں کی گئیں۔ ایس ایس پی نے کہا، چاند عرف چھوٹو کے خلاف آٹھ، دیپک کے خلاف چار، مفرور گولو عرف ہرشیت کے خلاف 11 اور ترون کے خلاف نو مقدمات درج ہیں۔گروہ کے خلاف گینگسٹر کی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.