ETV Bharat / state

گوتم بدھ نگر کے متعدد گاؤں میں کووڈ ٹیسٹنگ

گوتم بدھ نگر ضلع میں صدر تحصیل کے ایس ڈی ایم پرسون دویدی کی سربراہی میں بلاس پور، سلیم پور گجر اور چپڑ گڑھ سمیت مختلف گاؤں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ مہم چلائی جا رہی ہے اور عوام کو کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

گوتم بدھ نگر کے متعدد گاؤں میں کووڈ ٹیسٹنگ
گوتم بدھ نگر کے متعدد گاؤں میں کووڈ ٹیسٹنگ
author img

By

Published : May 17, 2021, 10:20 PM IST

ملک بھر میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دیہی علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے کوئی معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ لیکن اب انتظامیہ دیہی علاقوں کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

گوتم بدھ نگر ضلع میں صدر تحصیل کے ایس ڈی ایم پرسون دویدی کی سربراہی میں مختلف گاؤں بلاس پور، سلیم پور گجر اور چپڑ گڑھ میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ مہم چلائی جا رہی ہے اور عوام کو کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔

گوتم بدھ نگر کے متعدد گاؤں میں کووڈ ٹیسٹنگ
گوتم بدھ نگر کے متعدد گاؤں میں کووڈ ٹیسٹنگ

وہیں ایس ڈی ایم نے عوام سے درخواست کی کہ وہ ٹیسٹنگ کیمپ میں ذیادہ سے ذیادہ تعداد میں پہنچ کر ٹیسٹ کرایں تاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے اور کووڈ ٹیسٹ کروانے کے لئے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹیسٹنگ مہم کے دوران ایس ڈی ایم صدر پرسون دویدی کے ساتھ ساتھ میڈیکل آفیسر انچارج بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.