اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے مشاعرہ گراؤنڈ میں کووڈ کمانڈ کنٹرول سینٹر بنایا گیا ہے۔ یہاں سے 24 گھنٹے کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔
اس سینٹر سے کورونا مثبت مریضوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ ضلع کی رپورٹ بھی تیار کی جاتی ہے۔
اسی کے ساتھ جہاں کورونا کیسز ملتے ہیں اس علاقے میں سیناٹائزیشن کا کام بھی کروایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
اترپردیش: بورویل میں گرنے سے تین برس کا لڑکا ہلاک
سینٹر میں موجود ملازمین نے بتایا کہ کورنا مریضوں کو فون کرکے ہم ان سے حال چال جانتے رہتے ہیں، ساتھ ہی اگر انہیں کسی طرح کی ضرورت ہوتی ہے تو مہیا کرائی جاتی ہے۔