یہ تقریب جسمانی طور سے معذور افراد کے لیے منعقد کی گئی تھی جس میں ان کے سہولت کے لحاظ سے سامان فراہم کیے گئے۔
سی ایس این پی جی کالج میں منعقدہ اس تقریب میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت نے اپنی حکومت کی تعریفوں کے پل باندھے۔
اس کے علاوہ انہوں نے اتر پردیش کی حکومت کے ڈھائی برس مکمل ہونے پر کہا کہ یوگی کی حکومت کی مدت کار ان کے خدمات سے پر ہے۔
ملک میں ون نیشن ون لا یعنی ایک ملک ایک قانون نہیں ہے۔ تاہم جب مرکزی وزیر سے پوچھا گیا کہ ملک میں دو ریاستوں نے موٹر ویکل ایکٹ کو نافذ نہیں کیا ہے تو اس سوال پر انہوں نے زیادہ کچھ کہنے سے گریز کیا اور بس اتنا کہا کہ موٹر ویکل ایکٹ عوام کی حفاظت کے لیے ہے۔
اس کے بعد جب ان سے پرینکا گاندھی اور اروند کیجریوال سے متعلق سوالات پوچھے گئے تو انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے رہنما سے متعلق ان سے سوال نہ پوچھے جائیں۔
مرکزی وزیر گہلوت سے بی جے پی حکومت میں سابق مرکزی وزیر چنمیانند سے متعلق بھی سوال پوچھا گیا کہ سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان پر ریاستی حکومت ایکشن لے رہی ہے لیکن چنمیانند جیسے ملزموں پر کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔ اس کا بھی کوئی تفصیلی جواب دئے بغیر انہوں نے بس اتنا کہا کہ اس پر عدالت کاروائی کرے گی۔