ETV Bharat / state

اتر پردیش: اعظم خان کو کورٹ نے لگائی پھٹکار - azam khan news

اتر پردیش کے ٹانڈہ علاقہ میں ایک عوامی جلسہ منعقد ہوا تھا جس میں اعظم خاں نے مایاوتی پر میلا ڈھونے والوں کو داروغہ، ایس پی اور کلیکٹر بناکر کرسیوں پر بیٹھانے کا الزام عاید کیا تھا۔

اعظم خان کو کورٹ نے لگائی پھٹکار
author img

By

Published : Nov 7, 2019, 7:05 PM IST

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے تحصیل ٹانڈہ میں ایک عوامی جلسہ کے دوران اعظم خاں نے نازیبا تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مایاوتی نے میلا ڈھونے والوں کو داروغہ، ایس پی اور کلیکٹر بنا کر کرسیوں پر بیٹھا دیا ہیں۔

اس معاملہ میں اعظم خاں کو کورٹ نے ذاتی طور پر 20 تاریخ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ضلع عدالت میں رکن پارلیمان اعظم خاں سے متعلق کئی معاملوں میں سنوائی کی گئی۔ جس میں اعظم خاں نے اپنی غیر حاضری کی درخواست اپنے وکیل کے ذریعہ عدالت میں دائر کی تھی۔ اس کے بعد عدالت نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے اعظم خاں کو آئندہ تاریخ پر حاضر ہونے کا حکم دیا۔

سرکاری وکیل نے بتایا سال 2017 میں اتر پردیش کے ٹانڈہ علاقہ میں ایک عوامی جلسہ منعقد ہوا تھا جس میں اعظم خاں نے مایاوتی پر میلا ڈھونے والوں کو داروغہ، ایس پی اور کلیکٹر بناکر کرسیوں پر بیٹھانے کا الزام عاید کیا تھا۔

شکایت درج ہونے کے بعد کچھ فائلیں الہ آباد گئی تھیں۔ جہاں اعظم خاں نے اپنی ضمانت بھی کروائی۔بدھ کے روز اعظم خاں نے حاضر معافی کی درخواست دی تھی لیکن عدالت نے اعظم خاں کو حکم دیا ہے کہ آئندہ 20 تاریخ کو وہ ذاتی طور پر عدالت میں حاضر رہیں۔

اس کے علاوہ اعظم خاں کے خلاف عدالت میں جو مقدمے زیر غور ہے، اس سلسلہ میں انہیں 21/11 کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2007 کے پورے معاملے میں درخواست گزار نے اپنے شکایت نامہ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ اعظم خان کے بیان سے دلت برادری کی توہین ہوئی ہے۔

Intro:سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کو کورٹ نے لگائی پھٹکار
تحصیل ٹانڈہ میں ایک عوامی جلسہ کے دوران اعظم خاں نے کیا تھا نازیبا تبصرہ
اعظم خاں نے کہا تھا کہ مایاوتی نے میلا ڈھونے والوں کو دروغہ، ایس پی کلیکٹر بناکر کرسیوں پر بیٹھا رکھا ہے۔
اعظم خاں کو کورٹ نے ذاتی طور پر 20 تاریخ کو پیش ہونے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔Body:ضلع عدالت میں رکن پارلیمان اعظم خاں سے متعلق کئی معاملوں میں سنوائی کی گئی۔ جس میں اعظم خاں نے اپنی غیر حاضری کی درخواست اپنے وکیل کے ذریعہ عدالت میں پیش کی۔ اس کے بعد عدالت نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے اعظم خاں کو آئندہ تاریخ پر حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
اے ڈی جے 6 کے سرکاری وکیل نے بتایا سال 2017 میں ٹانڈہ میں ایک عوامی جلسہ منعقد ہوا تھا۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں یہ کہا ہے کہ اعظم خاں نے یہ کہا ہے کہ مایاوتی نے میلا ڈھونے والوں کو دروغا، ایس پی اور کلیکٹر بناکر کرسیوں پر بیٹھا رکھا ہے۔ اس متعلق درخواست گزار کے ذریعہ شکایت کی گئی تھی، جس پر رپورٹ درج کی گئی تھی۔ رپورٹ درج ہونے کے بعد کچھ فائلیں الہ آباد گئی تھیں۔ الہ آباد میں اعظم خاں نے اپنی ضمانت بھی کروالی تھی۔ اب وہ فائلیں واپس اے ڈی جے چھ میں آ گئی ہیں۔ جس کے تحت بدھ کے روز تاریخ پر اعظم خاں نے حاضر معافی کی درخواست دی تھی۔
کورٹ نے اعظم خاں کو اب یہ حکم دیا ہے کہ آئندہ 20 تاریخ کو وہ ذاتی طور پر عدالت میں حاضر رہیں۔
اس کے علاوہ دو۔تین اور مقدمہ جو زیر غور تھے، ان میں 21/11 کو انہیں ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم نامہ دیا گیا ہے۔
وہیں سال 2007 کے پورے معاملے میں درخواست گزار نے اپنے شکایت نامہ میں یہ کہا ہے کہ میلا ڈھونے والوں کو مایاوتی نے دروغا، ایس پی اور کلیکٹر کی کرسی پر بیٹھا رکھا ہے۔ اس سے پورے ملک میں دلت برادری کی زلت ہوئی ہے۔ اس متعلق جو رپورٹ درج کرائی گئی تھی عدالت میں میں وہ بھی زیر غور ہے۔ اس معاملے میں جج کہا کہ اعظم خاں نے اپنے وکیل کے ذریعہ حاضر معافی کی درخواست دی، درخواست پر عدالت نے کہا ہے کہ 20 تاریخ کو اعظم خاں خود ہی حاضر ہوں۔Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.