ریاست اترپردیش میں کورونا سے پاک اضلاع کی فہرست میں شامل پیلی بھیت میں اندور سے آئے ایک شخص کی جانچ رپورٹ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
چیف میڈیکل افسر(سی ایم او) ڈاکٹر سیما اگروال نے آج یہاں بتایا کہ کہ امریا کوتوالی علاقے کے ٹونڈ پور گاؤں میں 21 اپریل کو اندور سے ایک شخص اپنے گھر آیا تھا۔
محکمہ صحت نے اگلے دن اس کے نمونےجانچ کے لیے کے جی ایم یو لکھنؤ بھیجے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ اتوار کی دیر رات موصول رپورٹ میں اس کے اندر کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا متاثرہ شخص کو بریلی کے بتھری جونپور میں بنے کوارنٹائن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے حکومت نے پیلی بھیت کو کوروناوائرس سے پاک ضلع قرار دیا تھا۔