ضلع علی گڑھ میں بھی دن بدن کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ شب 4 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے اور آج صبح 9 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آنے سے کورونا کی کل تعداد 199 پہنچ گئی ہے جس میں 4 دن کی بچی سمیت کل 18 اموات ہو چکی ہیں۔
گزشتہ شب چار کورونا مثبت افراد میں 72 سالہ شخص کے ساتھ چار دن کی معصوم بچی بھی شامل تھی جس کی کل رات موت ہو گئی.
علیگڑھ ڈی ایم چندر بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں، بہت ضروری کام ہو تب ہی گھروں سے نکلیں۔
اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں گزشتہ شب تک تقریبا 16000 کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ ہو چکی ہے۔
ضلع علی گڑھ میں آج صبح 11 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 199 پہنچی، جس میں 18 اموات ہو چکی ہیں اس وقت ضلع میں 85 ایکٹیو متاثرین ہیں جو علی گڑھ کے ایل1 اور ایل 2 اسپتال میں داخل ہیں۔