ETV Bharat / state

برطانیہ سے سہارنپور لوٹے 18 افراد کا ہوا کورونا جانچ - برطانیہ سے سہارنپور لوٹے 18 افراد

محکمہ صحت کی ٹیم نے برطانیہ سے سہارنپور لوٹے 18 افراد کا کورونا جانچ کے لیے نمونہ لیا ہے۔ تمام 18 افراد کو سرکاری میڈیکل کالج میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ، جو 28 دن تک محکمہ صحت کی ٹیم کی نگرانی میں رہیں گے۔ ابھی تک ان لوگ میں کورونا کی علامت نظر نہیں آئے۔

برطانیہ سے سہارنپور لوٹے 18 افراد کا ہوا کورونا جانچ

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 9:30 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر سہارنپور میں برطانیہ سے 18 افراد واپس لوٹ آئے ہیں۔برطانیہ سے سہارنپور واپس آنے والے 18 افراد کے محکمہ صحت کی ٹیم نے نمونے لیے ہیں۔ تمام افراد کو جانچ کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے ۔

اس کے ساتھ ان تمام افراد کو محکمہ صحت کی ٹیم کی نگرانی میں رکھاجائے گا، حالانکہ ان میں اب تک کسی کو بھی کسی دوسری بیماری جیسے شدید بخار ، وغیرہ کی کوئی شکایت نہیں ہوئی ہے، جس سے محکمہ صحت کی ٹیم راحت محسوس کررہی ہے۔

واضح رہے کہ یورپ کے عوام ملک میں دوبارہ پھیلے کورونا کی وجہ سے خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ محکمہ صحت کو لکھنو اور پنجاب سے ایک فہرست موصول ہوئی ہے، جو برطانیہ سے سہارنپور لوٹ آئے ہیں ۔ جس کے بعد صحت کے حکام کو الرٹ کردیا گیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے ایسے لوگوں کی تلاش شروع کردی ہے جو برطانیہ اور دیگر ممالک سے واپس آئے ہیں۔ تاکہ سہارنپور پہنچنے والے تمام لوگوں کا کورونا نمونہ حاصل کیا جاسکے۔

محکمہ صحت کے لئے راحت کی بات یہ ہے کہ کسی کو بھی کھانسی، بخار اور نزلہ جیسی علامات نہیں ہیں، ان کے نمونے کو گورنمنٹ میڈیکل کالج کو دیا گیا ہے، جس کی رپورٹ آج رات دیر تک متوقع ہے ۔

برطانیہ سے سہارنپور لوٹے 18 افراد کا ہوا کورونا جانچ

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بی ایس سوڈھی نے بتایا کہ ہمیں لکھنو سے سہارنپور پہنچنے والے 18 افراد کی ایک فہرست موصول ہوئی ہے، ہم نے تمام لوگوں کا سراغ لگا لیا ہے اور ان کے کورونا نمونے لیے لئے ہیں، جن کی رپورٹ آج رات تک آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.