ETV Bharat / state

کانگریس نے جھانسی میں سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ یوم اگست کرانتی منایا

جھانسی: اترپردیش کے جھانسی میں کانگریس کے عہدیداروں اور کارکنان نے اتوار کو سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ یوم اگست کرانتی منایا۔

author img

By

Published : Aug 9, 2020, 10:53 PM IST

جھانسی: اترپردیش کے جھانسی میں کانگریس کے عہدیداروں اور کارکنان نے اتوار کو سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ یوم اگست کرانتی منایا۔
یوم اگست کرانتی کے موقع پر ورچول میٹنگ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرنے والے سابق مرکزی وزیر پردیپ جین آدتیہ نے کہا کہ 'بھارت کی تاریخ میں 09 اگست ایک اہم دن ہے جس میں ’انگریزوں بھارت چھوڑو‘ کا نعرہ دیا گیا اور اس نعرے کی وجہ سے انگریزی حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی اور اسی تحریک کے نتیجے میں ملک کو آزادی ملی تھی۔

سینئر گاندھی وادی لیڈر راجندر ریجا نے بتایا کہ 14 جولائی 1942 کو وردھا میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ایک تجویز پاس ہوئی جس میں انگریزوں کے خلاف ملک کو آزاد کرانے کی حکمت عملی بنائی گئی اور 08 اگست 1942 کو کانگریس کی کانفرنس میں انگریزوں کو بھارت سے نکالنے کی تجویز پاس ہوئی۔
مہاتما گاندھی کی قیادت میں نو اگست کو پورے ملک میں تحریک شروع ہوئی۔ ملک کی آزادی کے لئے یہ تحریک میل کا پتھر ثابت ہوئی اور اسی دوران ’انگریزوں بھارت چھوڑو‘ کا نعرے آزادی کی تحریک کے اگلے مورچے کے سپاہی یوسف مہر علی نے دیا تھا جس سے انگریزی حکومت کے چھکے چھوٹ گئے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.