میرٹھ میں آج کانگریس پارٹی کے کارکنان نے تیل کی قیمتوں میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے خلاف پیٹرول پمپ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا پر بھی اس کا اثر پڑ رہا ہے۔اس لیے حکومت اس مہنگائی کو کم کرے۔
ایک طرف جہاں ملک کورونا کی مار سے ابھرنے کی کوشش کر رہا ہے، وہیں دوسری طرف ایک بار پھر عوام پر مہنگائی کی مار کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے غیر معمولی اضافے سے اب کھانے کی اشیا پر بھی اس کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں کانگریس کارکنان نے حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کے خلاف کانگریس پارٹی آج پٹرول پمپ پہنچ کر حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو واپس نہیں لے گی تو وہ حکومت کی ناکامیوں کو لیکر عوام کے بیچ جائیں گے اور سرکار کے خلاف تحریک چلائیں گے اور اس سرکار کو ہٹانے کا کام کریں گے۔
تیل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے سے عوام کو مشکل حالات سے گزرنا پڑ رہا ہے، وہیں حزب مخالف جماعتیں بھی ان مسائل کو لے کر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہیں۔