ETV Bharat / state

Congress On Bulldozer Policy ریاست بلڈوزر پالیسی سے نہیں بلکہ آئین سے چلے گی، کانگریس لیڈر - کانگریس لیڈر محمد احمد بلڈوزر پالیسی

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں منعقدہ کانگریس پارٹی پروگرام میں کانگریس لیڈر محمد احمد نے برسراقتدار بی جے پی سمیت ایس پی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ایس پی اور اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔‘‘ Congress party Meet in Noida

a
a
author img

By

Published : Mar 10, 2023, 8:15 PM IST

نوئیڈا: ریاست اترپردیس کے گوتم بدھ نگر، نوئیڈا، کے ککرالہ گاؤں میں کانگریس کے سابق ضلع چیئرمین حشمت رانا کی رہائش گاہ پر منعقدہ ’’آپکی پارٹی آپ کی حکومت‘‘ نامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی سیل کے نائب صدر محمد احمد نے کہا کہ ’’ریاست میں برسراقتدار پارٹی اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے۔‘‘ پروگرام کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’کانگریس پارٹی کے کارکنان پوری ریاست میں بلڈوزر پالیسی کے خلاف بے خوف ہوکر لڑ رہے ہیں اور جہد و جہد کر رہے ہیں۔ برسر اقتدار پارٹی کے حکمران کو یہ سمجھنا ہو گا کہ یہ ملک بلڈوزر پالیسی سے نہیں بلکہ آئین اور جمہوری پالیسیوں سے چلے گا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایس پی اور بی جے پی ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں اور ایک دوسرے سے آنکھ مچولی کھیل رہے ہیں، جس کا ثبوت یہ ہے کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں مسلم کمیونٹی کا 100 فیصد ووٹ ایس پی کو گیا، اس کے بعد بھی اکھلیش یادو مسلمانوں کے ایشوز اور مسائل پر خاموش ہیں۔

محمد احمد نے کہا کہ اتر پردیش اقلیتی کانگریس کی ’’اپنی پارٹی-اپنا گاؤں مہم‘‘ آج سے شروع ہوئی ہے اور اس مہم کے تحت ضلع اقلیتی سیل روزانہ دو گاؤں میں میٹنگ منعقد کرے گی اور وہاں پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی کا پیغام پہنچائے گی اور گرام سبھا صدر کا تقرر کرے گی۔ دوسری طرف سٹی کمیٹی وکلاء، ڈاکٹروں اور اساتذہ اور دانشور طبقے کے درمیان پرینکا گاندھی کا پیغام پہنچانے کا کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کی رہنمائی کے لیے ڈویژنل اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔10 سے 20 مارچ تک کانگریس کے ذریعے اقلیتیں اکثریت کے پندرہ سو گاوں تک کانگریس کے پیغامات پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اترپردیش: کانگریس مسلمانوں کو راغب کرنے کے لیےعزم نامہ پیش کرے گی

اس موقع پر ضلع چیرمین گوتم بدھ نگر اقلیتی ڈپارٹمنٹ جاوید خان، سابق ضلع چیرمین حشمت رانا، سابق سٹی صدر نوئیڈا شہاب الدین گلفام، سمیلہ حاجی توصیف، انیس ،محمد احمد، شاہد محمد فاروق وسیم، یامین ملاجی، محمد فیاض چوہدری، زید محمد ،احمد انیش، حامد، توحید عابد سمیت دیگر کانگریس لیڈران و کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.