آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی رہنما اور اترپردیس کی انچارج پرینکا گاندھی آج رامپور پہنچیں، جہاں پارٹی کارکنان نے ان کا زوردار استقبال کیا۔
اس کے بعد وہ مہلوک کسان نوریت سنگھ کے گھر رامپور سے تقریباً 27 کلومیٹر دور ڈبڈبا گاؤں پہنچیں۔ وہاں انہوں نے مہلوک نوریت سنگھ کے اہل خانہ سے مل کر تعزیت کا اظہار کیا۔
اپنے خطاب میں پرینکا گاندھی نے کہا کہ ایک شہید کا خاندان اس کی شہادت کو کبھی نہیں بھول سکتا۔ آپ کا بیٹا کسانوں کی حمایت کرنے کے لئے دہلی گیا تھا لیکن اس کے ساتھ ایسا حادثہ پیش آیا کہ وہ واپس نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی سازش کے لئے وہ وہاں نہیں گیا تھا۔ وہ اس لئے گیا کیونکہ اس کے دل میں کسانوں کا درد تھا۔ حکومت قوانین کو واپس نہیں لے رہی ہے جبکہ ان کو اسے واپس لینا چاہیئے۔
مزید پڑھیں:
نئے اسپیکر کے لیے تینوں پارٹیاں مشورہ کریں گی: شرد پوار
پرینکا گاندھی نے مزید کہا کہ کسانوں کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہو رہا ہے لیکن اس سے بڑا ظلم یہ ہے کہ جب حکومت شہیدوں کو دہشت گرد کہتی ہے اور کسانوں کی تحریک کو اپنے لئے ایک سیاسی سازش کی طرح دیکھتی ہے۔