سماجوادی پارٹی و کانگریس پارٹی کے رہنماؤں و کارکنان نے ڈاکٹر امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر مختلف الزام بھی عائد کیے۔
ڈاکٹر امبیڈکر کی برسی پر سماجوادی پارٹی کے ضلع دفتر پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایس پی کے رہنما اور کارکنان نے ڈاکٹر امبیڈکر کی شخصیت اور ان کے کار ہائے نمایاں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
ایس پی کارکنان نے ڈاکٹر امبیڈکر کی تصویر پر گل پوشی کی۔ پارٹی کے رکن پارلیمان راجیش یادو راجو نے بی جے پی حکومت پر الزام عائد کیا کہ ان کی حکومت میں ڈاکٹر امبیڈکر کے خیالات کو روز بہ روز کچلا جا رہا ہے۔ جس کی مثال دہلی میں متحرک کسانوں پر کی جارہی ظلم و زیادتی ہے۔
دوسری جانب کانگریس کارکنان نے بھی ڈاکٹر امبیڈکر کو ان کی برسی پر یاد کیا۔ کانگریس کارکنان نے بارہ بنکی کے سترکھ ناکہ واقع ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمے پر گل پوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جہاں کانگریس نے بی جے پی حکومت پر آئین کے ساتھ کھلواڑ کا الزام عائد کیا اور اس کے خلاف لڑائی لڑنے کا عزم لیا۔