ETV Bharat / state

Condolence Programme سنبھل میں یوسف رضا کی وفات پر تعزیتی نشست - شیعہ عالم دین مولانا شباب حیدر نقوی

سنبھل کے سرسی سادات میں شیعہ عالم دین مولانا شباب حیدر نقوی کے بھائی یوسف رضا کی وفات کے بعد تعزیتی نشست کے سلسلے میں امام بارگاہ کالا گربی میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

سنبھل میں یوسف رضا کی وفات پر تیج محفل کا انعقاد

author img

By

Published : Apr 10, 2023, 12:38 PM IST

سنبھل میں یوسف رضا کی وفات پر تیج محفل کا انعقاد

سنبھل: اترپردیش کے ضلع سنبھل کے سرسی سادات میں شیعہ عالم دین مولانا شباب حیدر نقوی کے بھائی یوسف رضا کی وفات کے بعد تیج مجلس کے سلسلے میں امام بارگاہ کالا گربی میں ایک اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام اور شعرا نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن اور حمدو نعت سے ہوا اور مجلس سے مولانا سید شوکت عباس نقوی مرسیہ خوانی ارم سرسیوی اور ان کے ساتھیوں نے محفل میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ محفل میں شعراء اہلبیت نے اپنے کلام پیش کیے۔ شاعر شوبی سرسیوی نے بھی اپنے کلام سنائے۔ نشست کے شرکا نے یوسف رضا کی وفات پر اپنی تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کی خوبیوں کا تذکرہ کیا اور اہل خانہ سمیت تمام لوگوں سے ان کے بہتر تعلقات پر روشنی ڈالی۔ اسی کے ساتھ ان کے لیے مغفرت اور آخرت میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:Haj Fitness Certificate سنبھل کے عازمین حج فٹنس سرٹیفکیٹ کیلئے پریشان

اس محفل میں مومن رضا، مولانا شباب نقوی، اکبر رضا، نیئر رضا، صادق سرسیوی، انقلاب سرسیوی، ضیا نذیر وغیرہ موجود تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے بھی اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ واضح رہے کہ اردو شاعری میں مرثیہ کے نام سے بھی ایک قسم ہے جو کسی کے انتقال یا تعزیت کے طور پر کہی جاتی ہے۔ شیعہ حضرات کے یہاں حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ تعالی کی یاد میں مرثیہ کلام پڑھا جاتا ہے۔ اور اس ضمن میں مختلف محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ریاست و بیرون ریاست شعراء کرام کو مدعو کیا جاتا ہے اور وہ شعراء کرام اپنا اپنا کلام پیش کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.