ETV Bharat / state

شمس الرحمٰن فاروقی اور پروفیسر ظفر احمد صدیقی کی یاد میں تعزیتی جلسے - اردو نیوز علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں شمس الرحمٰن فاروقی اور شعبہ کے استاد، معروف محقق ظفر احمد صدیقی کے انتقال پر تعزیتی جلسے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ان دونوں شخصیات کی خصوصیات، علمی حصولیابیوں اور انسانی شرافت و کا تذکرہ کیا گیا۔

condolence meeting held in memory of shams ur rehman farooqi and prof. zafar ahmed siddiqui at amu urdu department
شمس الرحمٰن فاروقی اور پروفیسر ظفر احمد صدیقی کی یاد میں تعزیتی جلسے کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 10:48 PM IST

صدر جلسہ پروفیسر آذرمی دخت صفوی نے دونوں اعیان علم کی وفات پر رنج والم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ادب کا بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے کہا فاروقی صاحب کے انتقال پر ہم کس طرح گفتگو کریں ذہن اور الفاظ ساتھ نہیں دیتے۔

condolence meeting held in memory of shams ur rehman farooqi and prof. zafar ahmed siddiqui at amu urdu department
شمس الرحمٰن فاروقی اور پروفیسر ظفر احمد صدیقی کی یاد میں تعزیتی جلسے کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ جس طرح وہ اردو زبان و ادب کے بڑے عالم تھے اسی طرح ان کا تعلق فارسی روایت سے بھی تھا۔ وہ فارسی کے کلاسیکی ادب سے لے کر جدید ادب تک سے واقف تھے۔ فارسی میں جدید ادبی و تنقیدی تھیوری پر گفتگو ہوا کرتی تھی۔

صدر شعبہ اردو پروفیسر محمد علی جوہر نے کہا کہ شمس الرحمن فاروقی کی علمی و ادبی حیثیت مسلم تھی، ابھی چند ماہ قبل اس شعبہ میں تشریف لائے اور غزل کے کلاسیکی تصور پر نہایت بلیغ خطبہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ فاروقی صاحب ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے۔

پروفیسر شافع قدوائی نے شمس الرحمٰن فاروقی کی ناول نگاری سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ناول کے چاند تھے، سر آسماں چار سو سال کی تہذیبی بازیافت ہے۔ انہوں نے کہا فاروقی صاحب نے افسانے میں کلچر کو بڑھتا ہے جس سے تہذیب کو ایک نئی شناخت ملی ہے۔

شعر غیر اور نثر کے حوالے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کا پہلا ہی مضمون ان کی علمیت کی دلیل ہے۔ انہوں نے شمس الرحمن فاروقی کی کتابوں کے حوالے سے کہا کہ صرف ان کو دیکھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ وہ ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے اور یہ لفظ ان کے لیے سب سے زیادہ موزوں ہے۔

پروفیسر قاضی جمال حسین نے کہا کہ پروفیسر ظفر احمد صدیقی حفظ مراتب کا بڑا خیال رکھتے تھے اور ان کی ایک خوبی ان کے چہرے کی مسکراہٹ اور دوسری ان کا جذبہ ایثار تھا۔

مزید پڑھیں:

اے ایم یو : طبقات الارض شعبہ کے پانچ طلبہ اسسٹنٹ ہائیڈرو لوجسٹ کے طور پر منتخب

شمس الرحمن فاروقی سے متعلق تعزیاتی قرارداد پر پروفیسر سید سراج الدین اجملی جبکہ پروفیسر ظفر احمد صدیقی سے متعلق قرارداد پر ڈاکٹر خالد سیف اللہ نے پیش کی۔ پروگرام میں اساتذہ اور ریسرچ اسکالروں سمیت غیر تدریسی عملہ بھی شریک ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.