ETV Bharat / state

AMU Women College Founders' Day: پاپا میاں اور ان کی اہلیہ کے مزارات پر فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا - علی گڑھ کی خبریں

اے ایم یو کے ویمنس کالج کی بنیاد Foundation of AMU Women's College اور اس کی تعمیر و ترقی میں شیخ محمد عبداللہ اور ان کی اہلیہ وحید جہاں بیگم کی غیر معمولی خدمات رہی ہیں۔

پاپا میاں اور ان کی اہلیہ کے مزارات پر فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 10:00 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹیAligarh Muslim University (اے ایم یو)، ویمن کالج کے بانی شیخ محمد عبداللہ (پاپا میاں) اور ان کی اہلیہ وحید جہاں بیگم (اعلی بی) کی شادی کی سالگرہ Wedding Anniversary of Sheikh Muhammad Abdullah and his Wife Waheed Jahan Begum پر کالج کے یوم بانیان کی مناسبت سے ان کے مزارات پر فاتحہ خوانی Fateha at Shrines اور اجتماعی دعا کا اہتمام گزشتہ روز کیا گیا۔

اے ایم یو کے ویمنس کالج کی بنیاد اور اس کی تعمیر و ترقی میں شیخ محمد عبداللہ اور ان کی اہلیہ وحید جہاں بیگم کی غیر معمولی خدمات رہی ہیں۔

شیخ محمد عبداللہ اور وحید جہاں بیگم کا نکاح دو فروری کو ہی ہوا تھا۔ ان دونوں ہستیوں نے تعلیم نسواں کے فروغ اور خاص طور پر مسلم لڑکیوں کی تعلیم و ترقی کے لیے پیش بہا خدمات انجام دیں۔

شیخ محمد عبداللہ (پاپا میاں) اور ان کی اہلیہ وحید جہاں بیگم (اعلی بی) دونوں کے ہی مزارات ویمنس کالج کے کیمپس میں موجود ہیں جہاں پر فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Students Get Best Paper Award: اے ایم یو کے دو طلبہ بیسٹ پیپر ایوارڈ سے سرفراز

ویمنس کالج کے پرنسپل، پروفیسر نعیمہ خاتون نے کہا کہ "علی گڑھ شہر کے بالائے قلعہ میں زنانہ اسکول کے نام سے 1902 میں شیخ محمد عبداللہ اور ان کی اہلیہ نے مل کر ایک مختصر سا ادارہ کھولا جس نے ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے ویمنس کالج کی شکل میں فروغ حاصل کیا جہاں آج ملک و بیرون ملک کی طالبات اعلی تعلیم حاصل کرتی ہیں"

انہوں نے کہا کہ "یہ کالج سرسید کی تعلیمی تحریک کو توسیع و ترقی کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔"پروفیسر نعیمہ خاتون نے مزید کہا کہ چونکہ پاپا میاں شیخ عبداللہ اور ان کی اہلیہ وحید جہاں بیگم جو کہ 'اعلی بی' کے نام سے معروف ہیں، کالج کی تعمیر و ترقی میں کردار مثالی رہا ہے اس لئے کالج کی انتظامیہ ہر سال ان کی نکاح تاریخ کو یوم بانیان کے طور پر یاد کرتی ہے۔

اس موقع پر ویمنس کالج کے تین مرحوم اساتذہ پروفیسر قاضی جمشید، پروفیسر احسان اللہ فہد اور ڈاکٹر محمد فرقان کے حق میں بھی دعا مغفرت کی گئی جن کا کورونا وبا میں انتقال ہو گیا تھا۔اس موقع پر عبداللہ ہال کی پرووسٹ ڈاکٹر غزالہ ناہید، پرنسپل گرلز ہائی سکول آمنہ ملک، پرنسپل سینئر سیکنڈری اسکول نغمہ عرفان کے علاوہ کالج اور اسکول کے تقریبا سبھی تدریسی و غیر تدریسی عملے نے فاتحہ خوانی میں حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.