ETV Bharat / state

یوگی آدتیہ ناتھ کی لاک ڈاؤن 4 سے متعلق اہم میٹنگ - لاک ڈاؤن 4 پر تبادلہ خیال

اجلاس میں لاک ڈاؤن 4 کے دوران طبی، صحت، تعلیم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بہت سے اہم فیصلے بھی لئے جاسکتے ہیں۔

یوگی آدتیہ ناتھ کی لاک ڈاؤن 4 سے متعلق اہم میٹنگ

author img

By

Published : May 18, 2020, 3:01 PM IST

ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو وزرا کا ایک اہم اجلاس بلایا ہے۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن 4 پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ریاست میں کورونا سے نمٹنے کے حکومتی منصوبوں پر بھی بات ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی صنعت کو پٹری پر لانے کے لئے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی۔

اس اجلاس میں لاک ڈاؤن 4 کے دوران طبی، صحت، تعلیم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور بہت سے اہم فیصلے بھی لئے جاسکتے ہیں۔

شام ساڑھے 5 بجے وزراء کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں وزراء کو انچارج اضلاع میں جانے کی آزادی مل سکتی ہے۔ ابھی تک تمام وزراء کو ہیڈکوارٹر میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یوگی حکومت کے اس اجلاس میں وزرا کی ذمہ داری کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

وزراء کو یہ ذمہ داری سونپی جائے گی کہ وہ مزدوروں اور پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کریں۔

اس اجلاس میں لاک ڈاؤن 4 کو نافذ کرنے کے طریقہ کار اور چھوٹ کے حوالے سے بھی اہم تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعلیٰ وزرا سے مشورے کے بعد لاک ڈاؤن 4 پر فیصلہ لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.