ETV Bharat / state

بی جے پی اور عظیم اتحاد کے رہنماؤں میں جھڑپیں

ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ سول لائن میں آج بی جے پی رہنما اور عظیم اتحاد کے رہنماؤں میں جھڑپیں ہوئیں۔

بی جے پی و عظیم اتحاد کے رہنماؤں میں جھڑپیں
author img

By

Published : Apr 7, 2019, 5:13 PM IST

جمال پور بازار میں آج صبح 11 بجے بی جے پی کے لوگوں نے ستیش گوتم لوک سبھا انتخابات کے امیدوار کی بغیر اجازت کے ریلی نکالی۔

بی جے پی و عظیم اتحاد کے رہنماؤں میں جھڑپیں

جمال پور کے موجودہ مقامی رہنما صدام حسین کے ساتھ پپو علوی، اسلم نور اور دیگر لوگوں نے بی جے پی کے ریلی نکالتے وقت لوگوں سے پوچھا کہ کیا ان لوگوں نے انتظامیہ سے ریلی کی اجازت طلب کی ہے یا نہیں اس بات پر بی جے پی کارکنان نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے وہاں موجود رہنماؤں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور ستیش گوتم زندہ باد و بھارت ماتا کی جئے جیسے نعرے لگائے۔

بعد میں جمال پور کی عوام کے ساتھ طلبہ یونین اور ایس پی، بی ایس پی رہنماؤں نے بی جے پی کے لوگوں کو بغیر اجازت کے ریلی نکالنے پر کالے جھنڈے دکھائے۔ کچھ ہی دیر میں پولیس پہنچی اور صدام حسین، پپو علوی اور اسلم نور کو گرفتار کرکے سول لائن تھانے بھیج دیا اور تھوڑی دیر بعد سول لائن تھانے سے ایک گمنام مقام پر انہیں منتقل کردیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق بی جے پی کے امیدوار ستیش گوتم کو دوبارہ ٹکٹ ملنے پر علی گڑھ شہر اور گاؤں دیہاتوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.