اس دوران بی جے کا ایک کارکن زخمی بھی ہو گیا جسے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا، وہیں کانگریس پارٹی کے رہنما نے بی جے پی کارکنان پرمار پیٹ کا الزام عائد کیا۔
مرادآباد بلدیہ کے وارڈ 37 کے ممبر کی موت کے بعد خالی ہوئی سیٹ پر آج ووٹ ڈالے جا رہے تھے جس میں بی جے پی سے دیپک سینی اور آزاد اُمیدوار سریندر گپتا میدان میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق ووٹنگ کے آخری دور میں فرضی ووٹنگ کی خبر پردونوں پارٹی آمنے سامنے آگئیں اور بحث و مباحثہ کے دوران مار پیٹ شروع ہو گئ، خبر ملنے پر مرادآباد کے میر وینود اگروال اور دوسرے طرف سے کانگریس ضلع صدر وینود گمبر اور شہر صدر حاجی رضوان قریشی کے ساتھ درجنوں کارکنان موقع پر پہنچ گئے۔
یہ واقعہ رامیشور کالونی میں واقع شانتی دیوی میموریل اسکول میں بنائے گئے بوتھ پر پیش آیا ہے، اس مارپیٹ میں بنٹی کشیپ نامی نوجوان زخمی ہو گیا۔
واقعہ کے فورا بعد بی جے پی کے متعدد کارکنان جائےحادثہ پر پہنچ گئے اور کانگریس کارکنان کے خلاف تھانہ منجھولا میں شکایت درج کرائی۔
وہیں دوسری جانب کانگریس کے کارکنان و عہدیداران نے بی جے پی کارکنان کے خلاف مار پیٹ الزام عائد کیا۔