ETV Bharat / state

کانپور: پولیس اور بدمعاشوں کے مابین تصادم، تین گرفتار

کانپورکے دو الگ الگ علاقوں میں بدمعاشوں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا، جس میں تین بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ۔

پولیس اور بدمعاشوں کے مابین تصادم، تین گرفتار

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 7:41 AM IST

اترپردیش کے ضلع کانپور کے چوبے پور تھانہ علاقہ میں انعامی ملزم محمد انوار اور اویناش گپتا پر گئو کشی کا کاروبار کرنے کے الزام کے تحت کیس درج کیا گیا تھا، دونوں ملزمین پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت کیس درج ہے اور وہ پولیس کی وانٹیڈ لسٹ میں ہیں۔

پولیس اور بدمعاشوں کے مابین تصادم، تین گرفتار

مقامی پولیس دونوں ملزمین کو کافی عرصہ سے تلاش کررہی تھی اور ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کئی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ یہ بدمعاش چوبے پور کے علاقے میں کسی واردات کو انجام دینے جارہے ہیں جس کے بعد پولیس نے جال بچھا کر ملزمین کو گھیر لیا اور اسی درمیان پولیس اور ملزمین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

پولیس کی کافی تگ و دو کے بعد ملزمین کی پیروں پر گولیاں چلائی اور گرفتار کرکے انھیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرادیا۔ دونوں بدمعاشوں پر پولیس نے پچیس ہزار روپئے کا انعام رکھا ہوا تھا۔

وہی تیسرا بدمعاش سنوج کمار جو مہاراج پور تھانے علاقے میں پولیس تصادم میں گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے، اسے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم پر کانپور کے الگ الگ تھانوں میں سنگین جرائم کے تحت پندرہ سے زیادہ مقد مات درج ہیں، پولیس نے اسے بھی علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔

واضح رہے کہ لال ڈاؤن میں نرمی ملتے ہی شہر کے شاطر قسم کے بدمعاش متحرک ہو گئے ہیں اور واردات کو انجام دینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن یہاں پولیس نے بھی مستعدی دکھاتے ہوئے بدمعاشوں پر اپنا شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.