لکھنؤ: لکھنؤ کا معروف دینی درسگاہ ندوۃ العلماء میں عربی و انگریزی اسپیکنگ کورس شروع کیا گیا ہے لیکن ان دو کورسز کے علاوہ سنسکرت زبان میں کورس شروع ہونے کا چرچہ زوروں پر ہے تاہم اس کی کوئی سچائی نہیں ہے۔ گذشتہ دنوں میڈیا رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ ندوۃ العلما میں سنسکرت کورس شروع کرنے کا منصوبہ ہے لیکن شعبہ لسانیات کے صدر مولانا عبید الرحمن نے بتایا کہ موجودہ وقت میں سنسکرت زبان میں کوئی بھی کورس شروع نہیں ہوگا۔ ماضی میں یہاں پر سنسکرت کی تعلیم دی گئی ہے۔ مستقبل میں کیا ہوگا، اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ میڈیا رپورٹس میں جو بھی شائع ہوا وہ بے بنیاد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کی لسانی صلاحیت کی نشو و نما کے لیے اضافی طور پر انگریزی اسپیکنگ و عربی اسپیکنگ کورس شروع کیا گیا ہے جس میں طلبا خوب ذوق و شوق کے ساتھ داخلہ لے رہے ہیں۔ انگریزی اسپیکنگ کورس کے ڈائریکٹر مولانا زبیر ندوی نے بتایا کہ یہ کورس طلبا کے مفاد کے پیش نظر شروع کیا گیا ہے۔ یہ 9 ماہ کا کورس ہے جس میں داخلہ کے لیے پانچ سو فیس رکھا گیا ہے۔ اس میں دو سو نشست ہیں، ملک و بیرون ملک سے انگریزی کے مہنگے ٹیچرس کی مدد سے طلبا کو انگریزی زبان سیکھانے کا عزم ہے۔
مولانا زبیر بتاتے ہیں کہ ادارہ میں انگریزی زبان کی باضابطہ تعلیم دی جاتی ہے لیکن اس سے بولنے کی صلاحیت نکھر کر نہیں آتی ہے۔ اس لیے اسپیکنگ کا یہ کورس ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں بلا جھجھک طلبا انگریزی زبان میں بات کرسکیں گے۔ کرناٹک سے آئے ہوئے ٹرینر مولانا عبدالحق ندوی نے بتایا کہ ہم نے لسانیات کی کئی یونیورسٹیز کا دورہ کیا، جس ماحصل یہی رہا کہ طلبا کو سائنٹفک طریقے سے زبان کی تعلیم دی جائے وہ نتیجہ کن ہوتا ہے۔ ورنہ وہ بنیادی قواعد میں الجھ کر رہ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Survey of Nadwatul Ulama ندوۃ العلماء کے سروے میں انتظامیہ نے تعاون کیا
انہوں نے کہا کہ ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ جو بھی طالب علم انگریزی زبان سیکھنا چاہتا ہے وہ انگریزی سنے پڑھے اور صحیح یا غلط بولنا شروع کردے اس کے بعد ضرورت کے اعتبار سے گرامر درست کرلے۔ وہیں انگریزی اسپیکنگ کلاس میں موجود طلبا نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ انگریزی زبان وقت کی ضرورت ہے۔ اس کے ذریعہ ہم اپنی بات ان افراد تک پہونچا سکتے ہیں جو ہماری زبان نہیں جانتے ہیں۔