ETV Bharat / state

Children's Day Celebration تسمیہ جونئیر ہائی اسکول میں یوم اطفال کا انعقاد - 14 November 2022ء

یوم اطفال کے موقع پر ضلع مظفر نگر کے تسمیہ جونئیر ہائی اسکول میں 10 نومبر 2022 سے 14 نومبر 2022ء کو یوم اطفال کے موقع پر کئی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی میتری رستوگی نے مہمانوں، بچوں اور والدین کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر حال میں اور کسی بھی حالت میں حاصل کرنا چاہیے۔ تعلیم ملک کی ترقی کا خاص جز ہے۔ Children's Day in Muzaffarnagar

Children's Day
Children's Day
author img

By

Published : Nov 15, 2022, 12:44 PM IST

مظفر نگر: ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے تسمیہ جونئیر ہائی اسکول میں 10 نومبر 2022 سے 14 نومبر 2022ء کو یوم اطفال کے موقع پر کئی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکاؤٹ گائیڈ کیمپ اور ہر طرح کے کھیل کود کے ساتھ ساتھ 10 نومبر 2022ء جمعرات کو اسکاؤٹ گائڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اسکول کے منیجر سید اعجاز احمد اور پرنسپل جاوید مظہر اور مہمان خصوصی میتری رستوگی ( اقلیتی فلاح بہبود افسر ، مظفرنگر ) موجود رہے۔ اسکاؤٹ گائڈ کیمپ میں طلبہ و طالبات کو کئی طرح کی جسمانی ورزش کرائی گئی، جس میں پر پڑ کمانڈنگ اور تالیاں بجانے کا طریقہ بتایا گیا۔ کیمپ لگانا، گانٹھ باندھنا، جھنڈے سے متعلق قاعدے و قانون، اسکاؤٹ گائڈ گیت اور کھیل کرائے گئے۔ Children's Day organized at Tasmia Junior High School
یہ بھی پڑھیں:

قبل ازیں 12 نومبر 2022ء بروز ہفتہ کو اسکول کے سبھی درجات کے لیے مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ وطالبات کے بیچ کرکٹ، کیرم اور دوڑ وغیرہ کرائی گئی۔ کھیل میں کامیاب ہوئے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔ یوم اطفال کے موقع پر اسکول کے منیجر سید اعجاز احمد نے مہمان خصوصی محترم میتری رستوگی ( اقلیتی فلاح بہبود افسر مظفر نگر ) کا استقبال پھولوں کا گلدستہ دےکر پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ درجہ پنجم اقدس نے تلاوت کی۔ درجہ ایل، کے، بی اور یو کے جی کے بچوں نے لکڑی کی کاٹھی، کاٹھی پر گھوڑا پیارا گیت، درجہ اول کے طلبا نے ترانه وی شیل اور کم، درجہ دوم سے میں تیار ہوں گیت، درجہ سوم سے پروپ ایکٹیویٹی، درجہ چہارم سے ترانہ ہم اپنی ملت کے، درجہ پانچ سے بتاؤ تم کس کا ساتھ دوگے، درجہ چھ سے چل دین کی تبلیغ میں، درجہ سات سے خوبصورت ڈرامہ اور بچوں کا گیت پیش کیا گیا۔

اسکول کے طلبا وطالبات نے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ یوم اطفال کے موقع پر مہمان خصوصی نے مہمانوں، بچوں اور والدین کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر حال میں اور کسی بھی حالت میں حاصل کرنا چاہیے۔ تعلیم ملک کی ترقی کا خاص جز ہے۔ ہمیں اخلاقی تربیت اور تکنیکی علم میں ترقی کرنی چاہیے۔ انھوں نے اپنی تقریر میں نیکی اور بھائی چارہ کا پیغام اور والدین سے بچوں کے جسمانی صحت پر غور کرنے پر زور دیا۔ اسکول کے پرنسپل نے خصوصی مہمان، طلبہ و طالبات اور اسکول کے اسٹاف کا بھی شکر یہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.