اس مہم کے تحت ریاست کی تمام دواؤں کی دکانوں پر کورونا سے حفاظت کے کی تعلیم دی جائے گی، ساتھ ہی فیڈریشن نے مفت یا کم قیمت پر ماسک اور سینیٹائیزر فراہم کرانے کا اعلان کیا ہے۔
بارہ بنکی میں فیڈریشن کے سیکریٹری سریش گپتا نے یوپی وسط کے لئے اس مہم کا آغاز کیا۔
انہوں نے بتایا کہ مرکزی اورریاستی حکومت کی جانب سے ان سے کورونا سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے بیداری مہم چلانے کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ملک میں آٹھ لاکھ سے زہادہ کیمسٹ اور ڈرگسٹ ہیں، یوپی میں ہماری تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس کے لئے ڈیڑھ لاکھ پوسٹر شائع کرائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسے وہ ہر میڈکل اسٹور پرلگائیں گے، جس سے وہاں آنے والے افراد کورونا وائرس کے بارے میں جان سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ انہوں نے تمام کیمسٹ اور ڈرگسٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس موقع پر عوام اور حکومت کا ساتھ دیں۔
انہوں خصوصی طور پر یہ بھی اپیل کی ہے کہ کیمسٹ اور ڈرگسٹ ہو سکے تو مفت یا کم قیمت پر ماسک فراہم کرائیں۔