ETV Bharat / state

میرٹھ: چہلم کے موقع پر مخصوص عقیدت مندوں کے درمیان ہی مجلس منعقد

میرٹھ میں کورونا کے قہر کو دیکھتے ہوئے چہلم کے موقع پر مخصوص لوگوں کے درمیان ہی مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ میرٹھ کی چھوٹی کربلا منثبیہ میں منعقد ہوئی۔

chehallum majlis in meerut
چہلم کی مجلس کا اہتمام
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 7:41 PM IST

اس مجلس میں جہاں پہلے ہزاروں عقیدت مند آتے تھے، وہیں آج حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر اور کورونا انفیکشن سے احتیاط برتنے کے ساتھ ہی عوام کو بھی مجلس میں کثیر تعداد میں جمع نہ ہو نے کی ہدایت پہلے سے ہی جاری کر دی گئی تھی تاکہ امام حسین کے غم کو پر سکون طریقے سے منایا جا سکے اور عوام کو بھی اس مہلک بیماری سے بچایا جا سکے۔

دیکھیں ویڈیو

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی امام حسین اور شہداء کربلا کی یاد میں ماہ محرم کی پہلی تاریخ سے ماہ سفر تک مجلس اور جلوس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

chehallum majlis in meerut
چہلم کی مجلس کا اہتمام

روز عاشورہ کے 40 ویں روز عراق میں کربلا کے علاوہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں امام حسین اور کربلا کے 72 شہیدوں کا چہلم منایا جاتا ہے، لیکن ملک میں کورونا انفیکشن کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اور حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے میرٹھ کی مختلف امام بارگاہوں میں آج مجلس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مخصوص لوگوں نے شرکت کر بارگاہ حسینی میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

chehallum majlis in meerut
چہلم کی مجلس کا اہتمام

مزید پڑھیں:

گیا: چہلم کی مناسبت سے مجالس کا اہتمام

ماہ محرم کی ایک تاریخ سے شروع ہونے والا امام حسین کے غم کو منانے کا سلسلہ ماہ سفر میں چہلم تک جاری رہتا ہے، لیکن اس سال کورونا وبا اور حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کو دیکھتے ہوئے اس کا اہتمام نہیں کیا جا سکا۔ لیکن عزاداران شہدا کربلا کی جانب سے مجلس کے اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ امام حسین کے پیغام کو عام کیا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.