ETV Bharat / state

UP Polls 2022: 'کاسٹ اکویشن اور سیاسی اکویشن بھارتی سیاست کے دو پہیے ہیں' - سیاست کی نظر سے ترقی کو دیکھان غلط

اترپردیش اسمبلی انتخابات UP Polls 2022 سے قبل ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئیں ہیں۔ سیاسی جماعتیں ووٹرز کو لبھانے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کار پردیپ یشوردن نے کاسٹ اکویشن اور سیاسی اکویشن کو بھارتی سیاست کے دو پہیے قرار دیے۔

Caste acquisition and political acquisition are the two wheels of Indian politics says pradeep
کاسٹ اکویشن اور سیاسی اکویشن بھارتی سیاست کے دو پہیے ہیں
author img

By

Published : Dec 21, 2021, 5:45 PM IST

Updated : Dec 21, 2021, 6:26 PM IST

سیاسی تجزیہ کار پردیش یشوردن نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں کہاکہ' ہمارے ملک اور آئین کی کوئی ذات یا مذہب نہیں ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کاسٹ اکویشن اور سیاسی اکویشن Caste Acquisition And Political Acquisition بھارتی سیاست کے دو پہیے ہیں۔ اس روایت کو تبدیل کرنے کی سب سے بڑی اور پہلی ذمہداری سیاسی پارٹیوں کی ہے۔

پردیپ یشوردن نے سیاست میں ترقی کے مسئلے کو بے ایمانی قرار دیا۔ انہوں کہاکہ یہاں ترقی کو دو نظریے سے دیکھنا چاہیے۔ ایک حکومتی اعداد و شمار کی نظر سے اور ایک زمینی حقیقت کی نظر سے۔

ویڈیو

اگر حکومتی اعداد و شمار کی نظر سے دیکھیں گے تو آپ کو اس قدر ترقی نظر آئے گی کہ امریکہ بھی ہم سے پیچھے نظر آئے گا، لیکن حقیقت اس کے الٹ ہے۔'

انہوں نے مزید کہاکہ ترقی کے لیے حکومت کے خزانے میں رقم کا فقدان نہیں ہے، لیکن اس رقم کو ترقی کے لیے استعمال نہ کر کے ووٹ بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا مطلب یہ نہیں کہ آپ غریب کو اور غریب بنادیں۔ آیین کہتا ہے ہر کسی کو سماجی، سیاسی اور اقتصادی انصاف ملنی چاہیے اور اس کے لیے سیاسی پارٹی ذمہ دار ہیں۔ غریبوں کی سماجی اور معاشی طور پر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اس کے لئے اسے مین اسٹریم میں لانے کی ضرورت ہے نہ کہ اسے پیسے دیکر وہیں کھڑا رہنا دیا جائے۔ انہوں کہا کہ اس کے لئے عوام کو بھی بیدار ہونا ہوگا۔'

مزید پڑھیں:

Last Updated : Dec 21, 2021, 6:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.