ڈی ایم نے عوام سے جنتا کرفیو پر عمل کرنے کی اپیل کی جبکہ ایس ایس پی نے افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ریاست کے تمام اضلاع کے مجسٹریٹ کے طرز پر بریلی کے ڈی ایم نتیش کمار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کا سب سے آسانا طریقہ یہ ہے کہ لوگوں سے فاصلہ بنائیں رکھیں، اس وبا سے محفوظ رہنے کے لئے محض ایک دن کے لئے گھروں میں رہنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اپیل تمام لوگوں پر عائد ہوتی ہے اور ملک، ریاست، شہر اور سماج کے حق میں اس اپیل پر عمل کرنا ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملے میں سوشل میڈیا پر تمام طرح کی غلط فہمیاں بھی وائرل ہو رہی ہیں، کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تمام غلط اور غیر ذمہّ دارانہ پوسٹ بھی ڈالی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے لوگ غلط فہمی کا شکار ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے میں ضلع بریلی کے ایس ایس پی شیلیش کمار پانڈے نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی شخص کے بابت غلط فہمی یا غلط پوسٹ ڈالنے کی تصدیق ہو گئی تو اُس کے خلاف مقدمہ قائم کرکے جیل بھیج دیا جائےگا۔
ایس ایس پی نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ اپنے خاندان، پریوار اور لواحقین کے حق میں کم از کم ایک دن گھر سے باہر نہ نکلیں۔