ETV Bharat / state

مرادآبد: سوناکشی سنہا کے خلاف مقدمہ درج - mukhya mantri portle

ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا سمیت پانچ لوگوں کے خلاف دھوکہ دہی کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے

سوناکشی سنہا
سوناکشی سنہا
author img

By

Published : May 28, 2020, 11:28 PM IST

مراد آباد ضلع میں تقریباً ڈیڑھ سال کے بعد اداکارہ سوناکشی سنہا سمیت پانچ لوگوں کے خلاف دھوکہ دہی کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی گئی معاملے کی شکایت پرمود شرما نے 'مکھیہ منتری پورٹل' پر شکایت کرنے کے بعد پولیس نے پورے معاملے کی چارج شیٹ داخل کردی۔

پرمو شرما, شکایت کنندہ ایونٹ مینجر

مراد آباد تھانہ کٹگھر علاقے کے رہنے والے پرمود شرما نے 'انڈیا فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈ' کے لیے 'ٹیلینٹ فل آن اور ایکسیڈ انٹرٹینمینٹ کمپنی' کے ذریعہ سے فلم اداکارہ سوناکشی سنہا کو اپنے پروگرام میں بطور مہمان مدعو کیا تھا، یہ پروگرام 30 ستمبر سنہ 2018 کو 'شری فورڈ آڈیٹوریم دہلی میں ہونا تھا۔

اس پروگرام میں شرکت کے لیے پرمود شرما نے سوناکشی سنہا کو 29 لاکھ 92 ہزار روپے دیئے تھے لیکن سوناکشی سنہا پروگرام میں نہیں پہنچی تھیں جس کی وجہ سے ایونٹ منیجر کو لاکھوں کا نقصان ہوا تھا۔

اس پورے معاملے کی شکایت پرمود شرما نے 2019 میں مراد آباد کے تھانہ کٹگھر میں شکایت درج کی تھی جبکہ اس معاملے میں 14 اگست کو اداکارہ سوناکشی سنہا اپنا بیان درج کروانے مرادآباد پہنچی تھیں۔

اب اس معاملے میں پرمود شرما نے دوبارہ 'مکھیہ منتری پورٹل' پر شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے سوناکشی سنہا کے خلاف دفعہ 420 اور دفعہ 406 کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.