ریاست اتر پردیش کے ضلع بلندشہر کے سابق رکن اسمبلی شری بھگوان شرما عرف گڈو پنڈت کے خلاف انوپشہر تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ لاک ڈاؤن اور معاشرتی فاصلے کی خلاف ورزی کے لیے دائر کیا گیا ہے۔ دراصل منگل کے روز ضلع میں دو سادھوؤں کے قتل کے بعد ڈیبائی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی گڈو پنڈت موقع پر پہنچ گئے۔ اسی کو لےکر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
دراصل منگل کے روز تحصیل انوپشہر کے گاؤں پیگونا میں دو سادھوؤں کا قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کی اطلاع ملنے کے بعد سابق رکن اسمبلی شری بھگوان شرما عرف گڈو پنڈت اپنے حامیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔
اس معاملے میں ضلع کے انتظامی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ 'شری بھگوان شرما عرف گڈو پنڈت سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے 15 سے 16 حامیوں کے ساتھ بلندشہر کے کوتوالی میں دیر رات پیدل گھوم رہے تھے جس کے پیش نظر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ہے۔ وہیں گڈو پنڈت نے دعوی کیا کہ اس نے اپنے حامیوں کو بتاکر مجرم کو پکڑوایا ہے۔