ایک طرف جہاں کورونا وائرس کے معاملے میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام تر احتاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہے۔
یوپی میں ان دنوں گرام پنچایت الیکشن کو لیکر گہما گہمی تیز ہے تو وہیں ان انتخاب کے دوران کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے لوگ بے پرواہ نظر آ رہے ہیں۔
ایسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا مرادآباد میں، جہاں ضلع پنچایت رکن کے امیدوار پرچہ نامزدگی کے لیے ڈی ایم دفتر پر قطاروں میں جمع تھے، لیکن اس دوران کورونا وائرس کی حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے خلاف ورزی کرتے نظر آئے۔
جہاں سماجی دوری کا خیال نہیں رکھا گیا اور بہت سے ایسے امیدواروں کے چہرے پر ماسک بھی نظر نہیں آئے۔
مزید پڑھیں:
بینڈ باجا والوں نے ڈی ایم کو میمورینڈم پیش کیا
وہیں جب ہمارے نمائندے نے ان امیدوراں سے الیکشن سے متعلق سوال پوچھے کہ کن مدوں کو لیکر الیکشن لڑیں گے تو وہ صحیح سے جواب بھی نہیں دے سکے۔