ETV Bharat / state

بنارسی کاروباریوں کو ساون ماہ میں بھی شدید نقصان - اترپردیش نیوز

بھارت میں مذہبی تہوار نہ صرف مذہبی اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں، بلکہ کاروباری افراد کے لیے خوش آئند خبر لے کر آتے ہیں۔ لیکن کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ صرف تہواروں اور عبادات کو ادا کرنے میں دشواری پیش آرہی ہیں، بلکہ کاروباریوں کو بھی مایوس کن دور سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

business affected due to covid-19
بنارسی کاروباریوں کو ساون ماہ میں بھی شدید نقصان
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 6:30 PM IST

بنارس کے کاروباری سال بھر ہندی کلینڈر کے مہینہ ساون کا انتظار کرتے ہیں، اس امید پر کہ ان کے کاروبار میں مزید بہتری آئے گی کیونکہ ساون کے ماہ میں مختلف ریاستوں سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ بنارس کا رخ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے پوجا کے سامان فروخت کرنے والے تاجروں کی تجارت میں بہتری ہوتی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

لیکن لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وجہ سے تاجروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بنارس کی سب سے مشہور بابا وشوناتھ مندر کے سامنے سبھاش چکرورتی کا پوجا کرنے والی اشیاء کی دکان ہے۔

انہوں ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ، 'ہر دس منٹ پر کے ساون ماہ میں تقریباً دس ہزاروں افراد درشن کرنے کے لئے جاتے تھے، یہی سلسلہ پورا ماہ جاری رہتا تھا جس میں ایک دن میں تقریباً تیس ہزار سے زائد کی دکانداری ہو جاتی تھی، لیکن رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے ایک دن میں 2000 کی دکان داری بھی مشکل سے ہوتی ہے۔'

business affected due to covid-19
بنارس کا کاروبار کورونا سے متاثر

فٹ پاتھ پر دکان لگانے والے ببلوچوبے بتاتے ہیں، 'کی زندگی کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ بنارس کا کاروباری اس طرح بحران کا شکار ہوا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ، 'ساون کے ماہ میں بنارس میں لاکھوں لوگ آتے تھے اور اپنے عقیدت کا اظہار کرتے تھے اور مختلف اشیاء خریدتے تھے، لیکن ایک طرف جہاں پوجا کرنے والے سامان فروخت نہیں ہو رہے وہیں دیگر مختلف اشیاء بھی سیاحوں کا انتظار کر رہی ہیں۔'

business affected due to covid-19
بنارس کا کاروبار کورونا سے متاثر

چوبے بتاتے ہیں کہ، 'ساون ماہ میں بنارس کے لاکھوں کاروباریوں کا خاص فائدہ ہوتا تھا لیکن رواں برس سبھی کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ، 'روزانہ دکان کھولنے کی اجازت دیں تاکہ گھر کا خرچ کو برداشت کرنے میں دشواری نہ ہو۔'

business affected due to covid-19
بنارس کا کاروبار کورونا سے متاثر

لکشمی کماری بتاتی ہیں کہ، 'اس برس کا کاںوڑ یاتری پر پابندی لگا دی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ بول بم کا سامان نہیں فروخت کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ، 'ہر برس لاکھوں کی تعداد میں بول بم کا سامان فروخت کرتے تھے، جس سے بزنس کافی اچھا ہوتا تھا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.