ETV Bharat / state

بریگیڈیئر محمد عثمان کا مکان خستہ حالی کا شکار - عثمان کی حویلی خستہ حال

بھارت کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے صرف 36 سال کی عمر میں ہلاک ہونے والے بریگیڈیئر محمد عثمان کا مکان کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے۔

بریگیڈیئر محمد عثمان کا مکان خستہ حالی کا شکار

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 6:22 PM IST

ضلع مئو کی تاریخی شخصیات میں پہلا نام بریگیڈیئر عثمان کا ہے۔ بھارت کی سرحدوں کی حفاظت میں ہلاک ہونے والے محمد عثمان نے کشمیر کے نوشیروان سیکٹر کو دشمنوں کے حملے سے محفوظ رکھا۔ اسی لیے انہیں نوشیروان کے شیر کا لقب دیا گیا۔

بریگیڈیئر محمد عثمان کا مکان خستہ حالی کا شکار

ضلع مئو کا بی بی پور قصبہ بریگیڈیئرعثمان کا آبائی وطن ہے، وہ 15 جولائی 1912 کو پیدا ہوئے۔ 3 جولائی 1948 کو صرف 36 سال کی عمر میں بھارت کی سرحدوں کی حفاظت میں ہلاک ہوگئے۔ بریگیڈیئرعثمان کا آبائی مکان کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے۔

بی بی پور قصبہ میں واقع اس عمارت کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اس کی دیکھ ریکھ کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ پوری عمارت جگہ جگہ سے بوسیدہ ہو گئی ہے۔ تقریباً سات بیگھے میں تعمیر بریگیڈیئر عثمان کی حویلی کے کچھ حصے تو جھاڑیوں سے ڈھک چکے ہیں۔ یہاں رہائش تو دور کھڑے رہنا بھی مشکل ہے۔ ان حالات سے بی بی پور کے باشندے بھی فکر مند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت جلد از جلد اس جانب توجہ دے۔ اتنی وسیع و عریض عمارت کے زمین دوز ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

بی بی پور قصبہ کی نوجوان نسل کو اپنے ہیرو پر ناز ہے۔ نئی نسل چاہتی ہے کہ بریگیڈیئر عثمان کی حویلی کسی تعلیمی ادارے میں تبدیل کر دی جائے، تاکہ اس سے مئو ضلع کی عوام فیضیاب ہو۔ اس حویلی کی مرمت اگر مستقبل قریب میں نہ ہوئی تو اس کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.